سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 196 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 196

196 زائد لوگوں سے خطاب کیا اور احمدیت کا پیغام ان تک پہنچایا۔سبھی احباب نے جماعت کے پروگراموں میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا۔بعد میں وہاں سے 3 افراد پر مشتمل ایک وفد لندن آیا۔یہاں آنے سے قبل اس وفد نے پاکستان میں اپنے قیام کے دوران ربوہ ، راولپنڈی، اسلام آباد اور لاہور کی جماعتوں کا دورہ کیا۔یہاں انہوں نے ایک ہفتہ قیام کیا۔تین ممبران پر مشتمل اس وفد میں ایک حکومتی پارٹی کے اپنے صوبہ میں جنرل سیکرٹری تھے۔دوسرے ایک مسلمان تنظیم کے سر براہ تھے اور تیسر امبر عورتوں کی ایک لیڈر تھیں۔انچارج صاحب مرکزی رشین ڈیسک یوکے اور صدر صاحب جماعت ماسکو ( رشیا) نے منگولیا کا دورہ کیا اور وہاں مختلف رابطے کئے اور مزید پروگراموں کا جائزہ لیا۔گوام (GUAM) گوام (Guam) پیسیفک ریجن کے شمال مغرب میں MARIANAS جزائر گروپ کا سب سے بڑا جزیرہ ہے۔اور امریکہ کی ایک خود مختار ریاست ہے۔سرکاری زبان انگریزی ہے۔گوام کے باشندوں کو CHAMOROS کہتے ہیں۔یہ لوگ انڈو نیشین نسل سے تعلق رکھتے ہیں۔لوگوں کی اکثریت رومن کیتھولک ہے۔فروری 1992ء میں مکرم افتخار احمد ایاز صاحب اس جزیرہ کے دورہ پر تشریف لے گئے۔وہاں پہنچنے کے بعد ٹیلیفون ڈائریکٹری کے ذریعہ ایک ایسے دوست سے رابطہ ہوا جو کیتھولک مذہب سے نالاں تھے اور عرصہ سے یہ خواہش رکھتے تھے کہ انہیں کوئی اسلام کی تعلیم سے آگاہ کرے۔چنانچہ ان کو اللہ تعالی نے اسلام قبول کرنے کی توفیق عطا فرمائی۔پھر ان کے ذریعہ چند دوسرے لوگوں سے بھی