سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 192 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 192

192 اور عیسائیت میں سے خصوصیت سے رومن کیتھولزم ہے، زبان انگریزی ہے۔طوالو کے مبلغ مکرم احمد جبرئیل سعید صاحب ایک تبلیغی منصوبہ کے تحت 1990ء میں اس ملک میں تشریف لے گئے۔پہلے ہی دورہ میں اللہ تعالیٰ نے انہیں کامیابی سے نوازا اور 6 رسعید روحیں بیعت کر کے احمدیت میں داخل ہوئیں۔بعد میں مزید بیعتیں بھی ہوئیں۔اور اس طرح یہاں احمدیت کا پودا لگا۔تو کیلا ؤ (TOKELAU) یہ جزیرہ ملک تین چھوٹے چھوٹے جزائر پر مشتمل ہے اور PACIFIC کے مغرب میں واقع ہے۔طوالو سے 1990ء میں مکرم افتخار احمد صاحب ایاز اپنے ایک کام کے سلسہ میں اس ملک میں تشریف لے گئے۔ان کے وہاں قیام کے دوران اللہ تعالیٰ کے فضل سے تین خاندانوں کو بیعت کر کے احمدیت میں شامل ہونے کی توفیق ملی۔اس طرح اس جزیرہ میں جماعت کا نفوذ ہوا۔میکسیکو (MEXICO) ریاست ہائے متحدہ امریکہ اور وسطی امریکہ کے درمیان واقعہ یہ ملک قریبا آٹھ کروڑ کی آبادی پر مشتمل ہے اور مذہب تقریباً گلیہ عیسائیت ہے۔یہاں کی زبان Spanish ہے۔اس کے علاوہ مقامی Indian Languages بھی ہیں۔Houston کے دو نو جوانوں مکرم مرزا ظفر احمد صاحب، حسن پرویز صاحب اور ان کی اہلیہ ( جو سپینش بولتی ہیں) پر مشتمل وفد نے مختلف اوقات میں Mexico کے 6 دورے کئے۔جنوری 1990ء میں