سلسلہ احمدیہ — Page 191
191 سو کے قریب احمدی یہاں موجود تھے۔ایک معلم تبلیغ اسلام اور اس ملک میں موجود احمدی مسلمانوں کی تعلیم و تربیت کا فریضہ سرانجام دے رہے تھے۔اس کے ساتھ ساتھ اس ملک میں مشن ہاؤسز کی تعداد ایک تھی۔جماعتی مشن کی عمارت کے ایک حصہ کو مسجد کی شکل دے کر تیار کیا گیا ہے۔جماعت کی باقاعدہ رجسٹریشن کا کام اوائل 2003ء میں شروع ہوا اور مئی 2003ء میں جماعت با قاعدہ رجسٹرڈ ہو گئی۔مارشل آئی لینڈز (MARSHAL ISLANDS) مارشل آئی لینڈ جزائر Pacific کے شمال مشرق میں واقع 24 جزائر پر مشتمل ایک خود مختار ملک ہے۔اس ملک میں خدا تعالیٰ کے فضل سے مبلغ سلسلہ احمد جبریل سعید صاحب آف گھانا کو 1990ء میں احمدیت کا پودا نصب کرنے کی توفیق عطا ہوئی۔اپریل 2003 یعنی دور خلافت رابعہ کے اختتام تک اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس ملک میں باقاعدہ جماعت قائم ہو چکی تھی اور انداز آدس سے پندرہ احمدی یہاں موجود تھے۔امریکہ سے جماعتی عہدیداران یہاں کے دورے کرتے رہے اور جماعت کو منظم کرنے کا کام کیا۔ماتكرونيشيا (MICRONESIA) یہ بھی بحر الکاہل کا ہی جزیرہ ہے اور اس کا رقبہ 701 / مربع کلومیٹر ہے۔مذہب عیسائیت