سلسلہ احمدیہ — Page 193
193 RAMIRE ہے۔Mexico کے ایک باپ بیٹے کو جو گزشتہ دو سال سے احمدیت کے لٹریچر کا مطالعہ کر رہے تھے بیعت کر کے احمدیت یعنی حقیقی اسلام میں شمولیت کی توفیق ملی۔باپ کا نام YASIN BURHAN یہ مسلمان تھے۔انہوں نے احمدیت قبول کرنے کے بعد اپنے ایک خط میں لکھا کہ یہ احمدیت کا لٹریچر ملنے پر اسے اپنی تقریروں میں بیان کرنے لگے۔آہستہ آہستہ ان کی مخالفت ہونے لگی۔ایک روز ان کی ایک جگہ پر تقریر تھی جو انہوں نے احمدی لٹریچر کی مدد سے کرنی تھی لیکن مخالفین نے ان کی تمام کتب چھین لیں اور انہیں تقریر بھی نہ کرنے دی۔اس بات سے ان کا ایمان اور مضبوط ہوا اور وہ ثابت قدم رہے اور آخر بیعت کر کے احمدیت میں شامل ہو گئے۔حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ نے 1991ء میں یہاں کا دورہ بھی فرمایا۔اس دورہ کے دوران 28 /افراد نے حضور انور کے دست مبارک پر بیعت کرنے کی سعادت بھی حاصل کی۔نیو کیلیڈونیا (NEW CALEDONIA) سات چھوٹے بڑے جزائر پر مشتمل یہ جزیرہ ملک West Pacific میں واقع ہے اور آسٹریلیا سے مشرق میں 700 میل کے فاصلہ پر ہے۔اس ملک پر فرانسیسیوں کی حکومت ہے۔اس کا رقبہ 358, 7 /مربع میل اور آبادی ایک لاکھ 60 ہزار ہے۔New Caledonia کے اصل باشندے Melenesian ہیں ان کی کل آبادی 75 ہزار کے قریب ہے۔علاوہ ازیں دوسری اقوام کے لوگ بھی آباد ہیں جن میں 6 ہزار کے قریب انڈو نیشین ہیں۔اس ملک میں احمدیت کا پورا اکتوبر 1990ء میں لگا۔طوالو سے مکرم افتخار احمد صاحب ایاز ایک کانفرنس میں شرکت کے لئے نیو کیلیڈونیا تشریف لے گئے۔وہاں انہیں ترجمانی کے لئے ایک انگلش ٹیچر مہیا کیا گیا۔انہوں نے اسے بھی تبلیغ کی اور اس کے