سلسلہ احمدیہ — Page 892
892 4 جولائی: حضور نے خطبہ جمعہ بمقام ٹورانٹو ( کینیڈا) میں تحریک فرمائی کہ نئی صدی کے آغاز سے پہلے ہر گھر نمازیوں سے بھر جائے اور روزانہ تلاوت قرآن کریم ہوتی ہو 18 جولائی: مسجد نصرت جہاں (ڈنمارک) کی تعمیر کی 30 رسالہ تقریب منائی گئی 25 تا 27 جولائی: جماعت برطانیہ کے 32 ویں جلسہ سالانہ میں 13 ہزار افراد کی شرکت۔حضور نے افتتاحی خطاب میں 1897 ء کے واقعات خصوصا لیکھرام کی ہلاکت کا تذکرہ فرمایا عورتوں سے خطاب میں خواتین کی خدمات کا ذکر فرمایا جماعتی ترقیات کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ 153 ممالک میں جماعت احمدیہ قائم ہو چکی ہے۔نیا ملک کروشیا ہے۔اس سال 106 رنئی مساجد بنائی گئیں۔ان کے علاوہ 20 مساجد زیر تعمیر ہیں۔۔97 ممالک میں 602 رمشن ہاؤسز قائم ہیں۔962 ر مربیان کام کر رہے ہیں۔حضور کی ہومیو پیتھی کتاب انڈیکس کے ساتھ شائع ہوئی 27 جولائی: جلسہ سالانہ کے آخری دن ساتویں عالمی بیعت کی تقریب منعقد ہوئی۔اس جلسہ پر نجی اور طوالو کے وزرائے اعظم نے پیغامات بھیجے 31 جولائی: حضور نے ایم ٹی اے کے ذریعہ تین نکاحوں کا Live اعلان فرمایا۔ان میں سے ایک حضرت مرزا مسرور احمد صاحب کی بیٹی کا تھا 15 تا 17 اگست: جلسہ سالانہ جرمنی۔حضور کے خطابات۔حاضری 22 ہزار سے زائد تھی۔جلسہ پر پہلی بار بوسنین ، الباتین اور عرب احباب کے الگ الگ شامیانوں میں پروگرام منعقد ہوئے اور حضور کے ساتھ سوال و جواب کی مجالس ہوئیں 15 اگست: تھائی لینڈ کا پہلا جلسہ سالانہ منعقد ہوا 30 اکتوبر : ڈاکٹر نذیر احمد صاحب ڈھو نیکی ضلع گوجرانوالہ کی شہادت 16 نومبر : چوہدری عبد اللطیف صاحب (جرمنی کے پہلے باقاعدہ مبلغ) کی ہمبرگ میں وفات بعمر 85 رسال 10 دسمبر : حضرت صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب ناظر اعلی و امیر مقامی کی وفات بعمر 86 رسال۔