سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 576 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 576

576 اس کے علاوہ ایک لیڈیز پارک بھی بنایا گیا ہے۔اس پر اجیکٹ پر کل لاگت ماہ مارچ 2013 تک 8,54,92,989 روپے ہے۔بیوت الحمد سوسائٹی کی کل آمد مشروط بآمد ہے۔اور چندہ کے لئے تحریک کی جاتی ہے۔البتہ بيوت الحمد کالونی ربوہ کے running expenses کے لئے صدر انجمن احمد یہ ربوہ گرانٹ فراہم کرتی ہے۔جہاں تک جزوی امداد برائے تعمیر کا تعلق ہے تو اس کا آغاز پہلے سال سے ہی شروع ہے۔اور یہ جزوی امداد کا سلسلہ جس میں مستحقین کو ان کے اپنے مکانات میں ضرورت حفظہ کے مطابق تعمیر مثلاً ایک کمرہ، باورچی خانہ، غسل خانہ، لیٹرین ، بجلی ، پانی کی مرمت و فٹنگ، چھتوں کی تبدیلی وغیرہ کے لئے امداد دی جاتی ہے۔اب تک خدا تعالی کے فضل سے 778 افراد کو مبلغ 2,38,84,2641 روپے امداد دی جا چکی ہے اور امداد کا یہ سلسلہ جاری ہے۔(خلاصہ رپورٹ آمدہ بیوت الحمد سوسائٹی ربوہ ) بيوت الحمد سکیم کے تحت قادیان میں تعمیرات بيوت الحمد کالونی نمبر : 1 حضرت خلیفہ امسح الرائع نے 1990ء میں بیوت احمد سکیم کے تحت قادیان میں ایک کالونی تیار کرنے کی منظوری مرحمت فرمائی اور یہ کالونی محلہ ناصر آباد کے شمال مشرق میں تعمیر کی گئی۔43 / مكانات اس کالونی میں تعمیر ہو چکے ہیں۔1992 ء میں جب بابری مسجد کو شہید کیا گیا تو مسلمانوں میں بہت زیادہ اشتعال پیدا ہوا جس کے نتیجہ میں ہندوستان کے مختلف علاقوں میں خونی فسادات پھوٹ پڑے۔بمبئی شہر بھی اس کی زد سے محفوظ نہیں رہا۔سینکڑوں مکانات منہدم کر دیے گئے ان کا ساز و سامان لوٹ لیا گیا۔