سلسلہ احمدیہ — Page 575
575 ایک مکان کے اخراجات کا وعدہ پیش کریں۔آغاز تعمیر (خلاصہ خطبہ جمعہ ضمیمہ ماہنامہ تحریک جدید ر بوه ستمبر 1987ء) بیوت الحمد کالونی کے لئے 20 /1ایکڑ زمین خریدی گئی اور نگران ادارہ تعمیر نے تعمیر کے کام کا آغاز کیا۔چنانچہ اس walled colony پر مشتمل ایک صد کوارٹرز، پرائمری سکول، مسجد، ڈسپنسری و استقبالیہ کی تعمیر کے لیے مؤرخہ 11 نومبر 1987ء کو تقریب سنگ بنیاد منعقد کی گئی کیونکہ 11 نومبر کو ہی اس سوسائٹی کا باقاعدہ آغاز ہوا تھا۔اس تقریب کے مہمان خصوصی محترم صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب مرحوم ناظر اعلیٰ و امیر مقامی تھے۔سنگ بنیا درکھنے والوں میں ایک صحابی حضرت مولوی محمد حسین صاحب ( سبز پگڑی والے) بھی تھے۔بعد ازاں مزید ساڑھے تین ایکڑ اراضی 20 را یکٹر سے ملحق خرید کی گئی۔1988ء کے آخر تک بیوت الحمد کالونی میں 80 کوارٹرز 5 مرلہ اور 10 کوارٹر 7 / مرلہ تیار ہو گئے تھے۔پھر یتیموں کی رہائش کے لئے دار الاکرام ہوٹل تعمیر کیا گیا۔مسجد، پرائمری سکول، ڈسپنسری اور پختہ سڑک اور فراہمی بجلی و پانی سے آراستہ اس کالونی میں سب سے پہلے 80 عدد 5 مرلہ کوارٹرز تعمیر کیے گئے۔یہ دو کمروں پر مشتمل دیگر ضروری سہولیات سے مزتین چھوٹے کوارٹرز ہیں جو چھوٹے خاندان کی ضروریات کے لئے کافی ہیں۔17 مرلہ کوارٹرز 20 رتیار کئے گئے۔یہ تین کمروں پر مشتمل نسبتا بڑے کوارٹرز میں جو بڑے خاندان کی ضروریات کے لئے کافی ہیں۔مندرجہ بالا 100 ر کوارٹرز کی تعمیر کے بعد مستقبل کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے تین منزلہ فلیٹس کی تعمیر شروع ہوئی۔ان فلیٹس میں پہلے سے زیادہ سہولیات بہم پہنچائی گئی ہیں۔اب تک اس طرح کے 30 رفلیٹس تعمیر ہو چکے ہیں۔اس کالونی میں ایک تفریحی پارک بھی بنایا گیا جس کے دو حصے ہیں۔اس پارک کی خصوصیت یہ ہے کہ اس پارک میں نصب شدہ تمام جھولے، مونوریل اور چیئر لفٹ سب مینول (manual) ہیں اور کسی قسم کا الیکٹرک نظام نصب نہیں ہے۔پارک کے دونوں حصوں کو زیر زمین رستہ سے ملایا گیا ہے۔