سلسلہ احمدیہ — Page 890
890 *1997 6 جنوری: جاوا( انڈونیشیا) میں اسلامی اصول کی فلاسفی کے سلسلہ میں شاندار جلسہ۔ایک ہزار افراد کی شمولیت 10 جنوری : ہر احمدی گھر میں ڈش انٹینا لگانے کی تحریک 10 جنوری کو ڈالی (صوبہ کرالہ انڈیا) میں نئی مسجد کا افتتاح عمل میں آیا 10 جنوری: حضور کی طرف سے مخالفین کو یہ چیلنج دیا گیا کہ دعا کریں جو جھوٹا ہے خدا کی اس پر لعنت ہو 11 جنوری: حضور نے رمضان میں عالمی درس القرآن کا آغاز فرمایا اور سوائے جمعہ کے سارا ہفتہ روزانہ ڈیڑھ گھنٹہ درس دیتے رہے 15 فروری: مسجد طاہر منگل باغباناں قادیان کا افتتاح ہوا 19 فروری: چیلا کرہ کیرالہ (انڈیا) میں مسجد کا سنگ بنیاد رکھا گیا 23 فروری: مولانا نذیر احمد مبشر صاحب سابق مربی سلسلہ غانا کی وفات بعمر 87 رسال 17 مارچ : آسٹریلیا میں بریسین کے مقام پر دوسرے مرکز کا قیام عمل میں آیا 21 تا 22 مارچ: حضور کے ارشاد پر مجلس انصار اللہ برطانیہ کا خصوصی اجتماع ہوا جس میں نو مبایعین انصار، دوران سال عمر کے اعتبار سے انصار اللہ میں شامل ہونے والے انصار اور ان انصار نے شرکت کی جو کئی سال سے اجتماعات میں شرکت سے محروم تھے۔کل حاضری 350 تھی حضور نے اختتامی خطاب فرمایا 24 مارچ: مجلس انصار اللہ بھارت کے مرکزی دفتر ایوان انصار کا سنگ بنیاد صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب ناظر اعلی قادیان نے رکھا 29 30 مارچ: بورکینا فاسو کا 8 واں جلسہ سالانہ حاضری 1600 ر۔حضور نے ایم ٹی اے کے ذریعہ براہ راست خطاب فرمایا 4 تا 5 اپریل: آئیوری کوسٹ کا 16 واں جلسہ سالانہ۔172 / جماعتوں کے نمائندے شامل