سلسلہ احمدیہ — Page 819
819 کے لئے کلاسیں شروع کیں۔13 نومبر سے سپینش کلاس بھی شروع ہو گئی 5 نومبر : حضور نے تحریک جدید کے دفتر اول اور دفتر دوم کو ہمیشہ زندہ رکھنے کی تحریک فرمائی۔ریٹائرمنٹ کے بعد احباب کو خصوصی وقف کی تحریک تحریک جدید دفتر سوم کی ذمہ داری حضور نے لجنہ اماءاللہ کے سپرد کی 5 نومبر : احمد یہ مشن لندن میں جدید ترین کمپیوٹر کی تنصیب ہوئی 5 تا 7 نومبر : مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے پچیسویں سالانہ اجتماع سے حضور نے خطاب فرمایا۔حضور نے صد سالہ جوبلی تک 100 ملکوں میں جماعت قائم کرنے کا اعلان فرمایا 6 نومبر : مجلس انصار اللہ مرکزیہ کی طرف سے عشائیہ میں حضور نے خطاب فرمایا 11 نومبر: صدر انجمن احمدیہ کی طرف سے حضور کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے حضور نے خطاب فرمایا 12 نومبر : حضور نے جماعت کے باہمی جھگڑے ختم کرنے کے لئے جہاد شروع کرنے کی تحریک فرمائی 19 نومبر : نمازوں کی حفاظت کرنے کی تحریک 19 نومبر : مسجد احمد یہ پالگھاٹ( کیرالہ۔انڈیا) کا افتتاح ہوا 21 نومبر لجنہ اماءاللہ پاکستان کے استقبالیہ سے حضور کا خطاب۔حضور نے سپین میں واقفین عارضی کے لئے تحریک فرمائی 23 نومبر : ناگویا ( جاپان) میں یوم تبلیغ منایا گیا۔اس موقع پر 3850 تبلیغی فولڈر جاپانی اور 11 / انگریزی زبان میں اشتہارات تقسیم کئے گئے 25 نومبر: امراء اضلاع پنجاب کی طرف سے حضور کے اعزاز میں استقبالیہ سے حضور کا خطاب نومبر : مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی کی نیشنل قیادت کا قیام۔عبداللہ و اکس باؤ زر صاحب قائد مقرر ہوئے 2 دسمبر: تحریک جدید کی طرف سے استقبالیہ میں حضور کا خطاب۔حضور نے مستشرقین کے اعتراضات کے جواب دینے کے لئے Tracking اور Monitoring سٹیشن قائم کرنے اور اس کام کے لئے زندگیاں وقف کر کے علمی خدمات پیش کرنے کی تحریک فرمائی۔انگریزی اور دوسری زبانوں میں جماعتی لٹریچر کی اشاعت کی تحریک