سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 796 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 796

796 حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اس کشف کا ذکر کرتے ہوئے ایک موقع پر فرمایا:۔اس کشف میں جہاں یہ اشارہ ہے کہ حضرت مسیح ناصری علیہ السلام نے جب کہا کہ میں پانی پر چل رہا ہوں تو در حقیقت آپ نے اپنا ایک کشف ہی بیان فرمایا تھا۔لوگوں نے بعد میں بگاڑ کر کچھ کا کچھ بنا دیا اور اس کشف کا مطلب یہ تھا کہ میری قوم کسی زمانے میں بہت بڑی بحری طاقت حاصل کرے گی۔وہاں اس کشف میں اس امر کی طرف بھی اشارہ ہے کہ آئندہ ہوائی جہازوں کا زور زیادہ ہو جائے گا۔۔روزنامه الفضل قادیان 3 جون 1944ء) اس زمانہ میں ہوا میں تیرنے کے یہ معنی بھی ظاہر ہوتے ہیں کہ مسیح موعود کو ہواؤں پر غلبہ دیا جائے گا اور ان فضائی ذرائع سے وہ پیچ ناصری کی قوم پر غالب آئیں گے۔حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ نے ہواؤں میں اڑنے اور تیرنے کے مضمون کو حمد اور شکر کے ساتھ باندھ کر یوں بیان فرمایا: اسلام کی ترقی کی راہ پر آگے بڑھتے رہیں۔آپ جو کل چل رہے تھے، آج دوڑ رہے ہیں۔آپ جو آج دوڑ رہے ہیں ان کو فضا میں اڑنا بھی نصیب ہوا ہے۔مگر میں جانتا ہوں کہ جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا اب یہ فیصلہ ہے کہ مسیح محمدی کے لئے آسمان کی فضائیں مسحر کی جائیں گی اور ان تمام مراتب میں جو آسمانی سفروں سے تعلق رکھتے ہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے غلاموں کو سب دنیا کی دوسری قوموں اور انسانوں پر ایک برتری عطا ہوگی۔پس یہ آسمانی سفر کا آغاز ہوا ہے۔یہ ایم ٹی اے کی لہریں جو تمام دنیا میں آسمان سے اترقی ہیں یہ اس سفر کا آغاز ہے۔ابھی بہت کچھ ہے جو آگے آنے والا ہے۔اگلی صدیاں جو کچھ دیکھیں گی آپ یہ سب کچھ دیکھنے کے باوجود تصور بھی نہیں کر سکتے کہ کتنی بڑی عظمتوں کی بنا ڈالی جا چکی ہے۔پس اللہ کے فضلوں کا شکر ادا کرتے ہوئے آگے بڑھیں۔گانا الفضل انٹر نیشنل 4 جولائی تا 10 / جولائی 1997 مٹور 4) حضرت مسیح پاک علیہ السلام کی سو سال قبل کی یہ رویا آپ کے مقدس خلیفہ رابع کے مبارک دور