سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 779 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 779

779 پہنچانے کی کوشش کی جاتی رہی۔پھر ویڈیو کیسٹس بیچ میں شامل ہو گئیں۔لیکن بے حد محنت کے باوجود، بہت ہی جانکاہی کے ساتھ کام کرنے کے باوجود بہت ہی معمولی اور کم حصہ جماعت کا تھا جس تک یہ آواز پہنچ سکی۔خلیفہ وقت کی آواز میں فوری طور پر اور بر اور است خطبہ سننے کے نظام میں ایک اہم موڑ اس وقت آیا جب جماعت احمدیہ کی دوسری صدی کے آغاز پر اس صدی کا پہلا خطبہ جمعہ جو 24 مارچ 1989ء کو حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ نے مسجد فضل انگلستان میں ارشاد فرمایا وہ بذریعہ فون ماریشس اور جرمنی کی بعض جماعتوں نے براہ راست سنا۔فون کے ذریعہ خلیفہ وقت کے خطبات سننے کا یہ سلسلہ آہستہ آہستہ آگے بڑھتا گیا اور برطانیہ کی گیارہ جماعتوں کے علاوہ چوبیس دوسرے ممالک اس سے فیضیاب ہونے لگے جن میں پاکستان، ہندوستان، نیوزی لینڈ، فجی، سنگا پور، جاپان، کوریا، انڈونیشیاء ماریشس، گھانا، ساؤتھ افریقہ، عمان ، سپین، فرانس، ہالینڈ، ڈنمارک، ناروے، آئر لینڈ، جرمنی ، بلیجیم سویڈن، کینیڈا، امریکہ اور تنزانیہ شامل ہیں۔میں اُس دور میں جلسہ سالانہ برطانیہ سے حضور کے خطابات بھی بذریعہ فون سنے گئے۔اس سفر کا ایک اہم سنگ میل دسمبر 1991 ء میں ہونے والا جلسہ سالانہ قادیان تھا جس تقسیم ہند ( 1947ء) کے 44 سال بعد خلیفتہ اسیح کا قادیان میں ورود مسعود ہوا۔اس تاریخی اور تاریخ ساز جلسہ سالانہ کو بذریعہ سیٹلائٹ فون پر براہ راست سنوایا گیا۔یہ جماعت کی تاریخ میں بذریعہ سیٹلائٹ پیش کی جانے والی پہلی نشریات تھیں۔وہ آواز جو سو سال قبل قادیان سے اٹھی تھی حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی نمائندگی میں آپ کے خلیفہ رابع کو اسی سرزمین سے ایک نئی شان سے دنیا تک پہنچانے کی سعادت ملی اور الہام میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا کی ایک اور محبتی دنیا پر ظاہر ہوئی۔اس کے بعد تو یہ راہیں بڑی تیزی سے کشادہ سے کشادہ تر ہوتی چلی گئیں۔ایم ٹی اے کا سفر - منزل بہ منزل 31 جنوری 1992ء سے ایم ٹی اے کا باقاعدہ آغاز ہوا اور مواصلاتی سیارے کے ذریعہ آپ کا فرمودہ خطبہ جمعہ براہ راست بر اعظم یورپ میں دیکھا اور سنا گیا اور ہر جمعہ کے مبارک روز یہ سلسلہ