سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 780 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 780

780 با قاعدہ جاری رہا۔مارچ 1992ء میں رمضان المبارک کے درس القرآن بذریعہ سیٹلائٹ نشر کیے گئے۔اس رمضان المبارک کی اجتماعی دعا میں ایم ٹی اے کے ذریعہ پہلی مرتبہ یورپ بھر کے احباب جماعت شامل ہوئے۔3 ا پریل 1992ء کوحضرت خلیفہ اس الرابع رحمہ اللہ محرم محرم حضرت سیدہ آصفہ بیگم صاحبہ کی کی وفات پر جماعت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی کی نماز جنازہ براہ راست اسلام آباد ( ملفورڈ۔برطانیہ ) سے ایم ٹی اے پر نشر کی گئی اور حضور رحمہ اللہ کی زیر ہدایت مقامی امام کی اقتدا میں مختلف مقامات پر بیک وقت حضرت بیگم صاحبہ کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔اپریل 1992ء میں حضور نے خطبہ عید الفطر ارشاد فرمایا جو بذریعہ سیٹلائٹ ایم ٹی اے پر نشر ہونے والا پہلا خطبہ عید تھا۔پھر جون 1992ء میں حضور کا خطبہ عید الاضحیہ بھی یورپ بھر میں ایم ٹی اے کے ذریعہ براہ راست نشر کیا گیا۔31 جولائی تا02 راگست 1992ء جلسہ سالانہ برطانیہ پہلی مرتبہ ایم ٹی اے کی زینت بنا اور کے علاوہ بر اعظم ایشیا میں بھی حضور رحمہ اللہ کے جلسہ کے تمام خطابات براہ راست دکھائے گئے۔پاکستان میں 1984 ء سے احمدیوں کے جو سالانہ جلسے حکومت کی طرف سے بند کر دئیے گئے تھے اس جلسہ سے ایم ٹی اے کے ذریعہ ان جلسوں کا اجراء ایک نئے رنگ اور نئی شان سے ہوا۔ایم ٹی اے یورپ - کے ذریعہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے متعدد ممالک میں گھر گھر جلسہ کا ماحول پیدا ہو گیا۔21 اگست 1992ء کو حضور کے خطبات جمعہ سیٹلائٹ کے ذریعہ چار بر اعظموں یعنی یورپ، ایشیا، افریقہ اور آسٹریلیا میں نشر ہونا شروع ہوئے۔16 اکتوبر 1992ء کو مسجد بیت الاسلام ٹورانٹو کینیڈا کی افتتاحی تقریب براہ راست پہلی مرتبہ تین بر اعظموں میں نشر کی گئی۔