سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 743 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 743

743 کے حضور مقبولیت کی جگہ پائیں اور اس کے نتیجہ میں آپ کے گرد و پیش ماحول میں لوگ محسوس کرنے لگیں گے کہ ہمارے اندر ایک خدا رسیدہ انسان آ گیا ہے اور آپ کی دعاؤں کی برکت کے کرشمے وہ دیکھیں اور ان کے ماحول میں جو پاک تبدیلیاں آپ کی دعاؤں کے نتیجے میں ہوں وہ انہیں مجبور کر دیں کہ وہ رستہ اختیار کر لیں جس رستے پر خدا ملتا ہے اور جس کا مشاہدہ وہ خود اپنی آنکھوں سے کر چکے ہوں۔پس یہ وہ ایک طریق ہے جو میں سمجھتا ہوں کہ لازما کامیاب ہوگا۔اس کے ناکام ہونے کا کوئی سوال پیدا نہیں ہوتا۔یہی وہ طریق ہے جو پہلے بھی کامیاب ہوا تھا۔اور یہی وہ طریق ہے جو دوبارہ اس زمانے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو سمجھایا گیا اور یہی وہ طریقی ہے جس کی طرف آج میں آپ کو متوجہ کرتا ہوں۔سارے سکنڈے نیویا کی مذہب سے عدم دلچسپی کا ایک ہی علاج ہے کہ یہاں آئے ہوئے احمدی باخدا انسان بن جائیں اور پھر خدا نما بن جائیں۔اللہ تعالی ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔“ ( خطبہ جمعہ فرمودہ 22 ستمبر 1989ء ، خطبات طاہر جلد 8 صفحہ 621-629) مارچ 1990ء میں حضور رحمہ اللہ نے پہلی دفعہ پرتگال کا دورہ فرمایا۔اس سفر میں آپ فرانس اور سپین بھی تشریف لے گئے۔یہ صد سالہ جشن تشکر کے سال کا آخری دورہ تھا۔حضور رحمہ اللہ نے خطبہ جمعہ فرمودہ 9 مارچ 1990ء میں جو پر نگال کی سرزمین پر دیا گیا اس سفر کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: چونکہ یہ پہلا موقع ہے کہ مجھے پر نکال ملک میں آکر جماعت احمدیہ کے مشن کا با قاعدہ افتتاح کرنے کا موقع ملا ہے اس لیے میری خواہش تھی کہ اس سفر میں ایک جمعہ بہر حال پر نگال کی زمین پر پڑھا جائے۔جہاں تک اس سفر کا تعلق ہے جب سے ہم سپین کی سرزمین سے پرتگال میں داخل ہوتے ہیں اور اب جب کہ ہم جانے کے قریب ہیں اس تمام عرصے میں اللہ تعالی کے فضل کے ساتھ ہم سب نے بے شمار تائیدات انہی کے نظارے دیکھے ہیں۔یہ ایک ایسا ملک ہے جہاں