سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 744 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 744

744 احمدیت بالکل غیر معروف تھی۔اگرچہ دو سال سے مکرم کرم الہی ظفر صاحب نے یہاں مشن کا آغاز کر رکھا ہے اور چند سعید روحوں کو احمدیت میں داخل ہونے کی بھی توفیق ملی ہے لیکن جہاں تک ملک کے اکثر عوام کا تعلق ہے، یہاں کے دانشوروں کا تعلق ہے، یہاں کی حکومت کے نمائندگان کا تعلق ہے جماعت احمدیہ عملاً کالعدم سمجھی جاتی ہے لیکن خدا تعالی نے یہاں آنے سے پہلے ایسے حیرت انگیز انتظامات جماعت کو یہاں متعارف کروانے کے پہلے سے تجویز فرما رکھے تھے کہ یوں معلوم ہوتا تھا کہ یہ سارا سفر خدا تعالی کے ہاتھوں میں اس کی انگلیوں کے درمیان چل رہا ہے۔86 اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہاں بہت ہی کامیاب تقریبات ہوئیں۔ریڈیو، ٹی وی، پریس میڈیا میں انٹرویوز ہوئے اور وسیع پیمانے پر اسلام احمدیت کا پیغام امن و محبت پہنچا۔پرتگال میں ہونے والی تقریبات کا ذکر کرتے ہوئے آپ نے فرمایا: تمام پارٹیوں کے اہم نمائندے ایک ایسی دعوت میں تشریف لائے جو فارن آفیئرز ( Foreign Affairs) کی ہاؤس کمیٹی کے چیئرمین نے دی اور یہ ایک بہت ہی اہم تقریب تھی۔جس میں یہاں کے فارن افیئرز کی کمیٹی کے ممبران شریک ہوئے اور مجھے اپنے خیالات کے اظہار کا موقع دیا اور پھر اس کے بعد بعض سوالات کیے جن کے جواب دیے۔اس کے بعد ان کی طرف سے پنچ دیا گیا۔جس میں جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے تمام پارٹیوں کے مائندگان شامل تھے اور وائس پریذیڈنٹ بھی تھے اور اس فارن افیئرز کمیٹی کے پریذیڈنٹ بھی تھے اور بعض سابق وزراء بھی تھے اور ان سے جب گفت و شنید ہوئی تو اندازہ ہوا کہ کس طرح اسلام کے لیے یہ جگہ پیاسی ہے اور اسلام کی تعلیم سے متاثر ہونے کے لیے بالکل تیار بیٹھی ایک اور بڑی اہم تقریب Porto میں جو یہاں کا دوسرا بڑا اہم شہر ہے اور تجارتی لحاظ سے پہلا اہم شہر ہے۔وہاں کی سب سے زیادہ معزز کلب جس کے دو ہزار ممبر ہیں ان کے پریزیڈنٹ نے پہلے ہمیں رنج دیا۔پھر اس کے بعد رات کو ایک ڈنر دیا جس میں شہر کے بڑے بڑے معززین اور اسسٹنٹ گورنر بھی شامل ہوئے اور بہت ہی بارونق محفل رہی۔اس کے بعد