سلسلہ احمدیہ — Page 700
700 مجلس شوری کی صدارت فرمائی۔1987 ء کے اس دورہ شمالی امریکہ کے دوران حضور رحمہ اللہ نے چند روز کے لیے کینیڈا کی تین جماعتوں ٹورنٹو، کیلگری اور ایڈمنٹن کا بھی دورہ فرمایا۔اس دوران ٹورنٹو اور ایڈمنٹن میں تین مجالس عرفان ہوئیں۔ٹورنٹو میں CBC ریڈیو کے نمائندہ نے نصف گھنٹے کا انٹرویو لیا جو 4 اکتوبر کو براڈ کاسٹ ہوا۔یہ انٹرویو اوپن ہاؤس نامی پروگرام میں نشر ہوا جس کے سننے والوں کی تعداد CBC کے اندازہ کے مطابق ایک لاکھ تھی۔ٹورنٹو سٹار جو کہ ٹورنٹو شہر کا معروف مقامی اخبار ہے، اس کے نمائندہ نے اڑھائی گھنٹے کا تفصیلی انٹرویو لیا۔اس اخبار کی سرکولیشن سات لاکھ تھی۔کیلگری میں وہاں کی سب سے بڑی اخبار کیلگری ہیرالڈ کے نمائندہ نے انٹرو یولیا جو اخبار میں نمایاں طور پر شائع ہوا۔اس اخبار کی اشاعت اس وقت تین لاکھ 60 ہزار تھی۔ایڈمنٹن میں مقامی اخبار ایڈ منٹن Journal کے نمائندہ نے انٹرویو لیا جو 21 نومبر کے اخبار میں شائع ہوا۔اس اخبار کی سرکولیشن ساڑھے تین لاکھ تھی۔ایڈمنٹن میں ہی حضور کا ایک ٹی وی انٹرویو بھی ریکارڈ ہوا۔اسی طرح کینیڈا کی نیشنل مجلس عاملہ اور کینگری، ایڈ منٹن اور سیسے کاٹون کی جماعتوں کی مجالس عاملہ کے ساتھ میٹنگز میں ان کے کاموں کا جائزہ لے کر ان کی رہنمائی فرمائی۔مغربی افریقہ اور مشرقی افریقہ کے مختلف ممالک کا دورہ جنوری و فروری 1988ء میں حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ نے مغربی افریقہ کے 6 ممالک گیمبیا، سیرالیون، لائبیریا، آئیوری کوسٹ، فانا اور نائیجیریا کا دورہ فرمایا۔اس دورہ کے دوران آپ کے بصیرت افروز اور پرتاثیر خطبات اور خطابات، مجالس عرفان اور مجالس سوال و جواب وغیرہ پر مشتمل ان 6 ممالک کی 16 زبانوں میں 154 گھنٹوں پر مشتمل 111 آڈیو کیسٹس تیار ہوئیں جبکہ اتنی ہی زبانوں میں 90 گھنٹوں پر مشتمل 30 وڈیوکیسٹس تیار ہوئیں۔22 جنوری 1988ء کو حضور نے گیمبیا میں نصرت جہاں سکیم کی تنظیم ٹو کی تحریک کا اعلان فرمایا اور