سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 699 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 699

699 9 پریس کانفرنسز ہوئیں۔واشنگٹن اور ملوا کی میں اخبارات ، ریڈیو، ٹی وی کے نمائندگان نے انٹرویوز لئے۔نیویارک، واشنگٹن، وانگبر و، فلاڈلفیا، ڈیٹن ، شکاگو، زائن، ملوا کی، ڈیٹرائٹ، لاس اینجلس اور پورٹ لینڈ کے مقامات پر استقبالیہ تقریبات منعقد ہوئیں جن میں علاقہ کی اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ان مقامات پر خطابات کے علاوہ سوال وجواب کی مجالس بھی ہوئیں۔30 ستمبر کو منعقدہ تقریب میں نیو یارک کے گورنر اور میئر نے بھی شرکت کی۔اسی روز حضور نے کولمبیا یونیورسٹی نیویارک کے پروفیسرز اور طلباء سے بھی خطاب فرمایا۔اللہ تعالی کے فضل سے ان سب تقریبات کے نہایت مثبت اثرات ظاہر ہوئے۔بعض مشہور اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی ہوئیں۔وائس آف امریکہ کے نمائندہ نے واشنگٹن مشن ہاؤس میں آکر انٹرویو کیا۔انٹرویو واشنگٹن کے ٹی وی چینل 56 پر دومرتبہ نشر کیا گیا۔روزنامہ جنگ اخبار ( جو پاکستان کے مختلف شہروں اور لنڈن سے شائع ہوتا ہے ) کے نامہ نگار نے بھی ایک تفصیلی انٹرویو لیا جس کا بہت چرچا ہوا۔اس دورہ کے دوران حضور رحمہ اللہ نے امریکہ میں چار مساجد کا افتتاح فرمایا۔1 - مسجد النصر ولنگبر و ( 7 /اکتوبر) ، 2- فلاڈلفیا کی مسجد ناصر کے افتتاح کے حوالہ سے بھی ایک تقریب میں شمولیت فرمائی (8 اکتوبر) 3 طوسان کی مسجد، 4 پورٹ لینڈ کی مسجد رضوان (30 را کتوبر) ان کے علاوہ واشنگٹن میں 9 اکتوبر 1987ء کو جماعت کے نئے مرکز اور مسجد بیت الرحمان کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔اسی طرح ڈیٹرائٹ میں 16 را کتوبر کو ایک مسجد کا سنگ بنیا درکھا اور لاس اینجلس میں 24 اکتوبر کو مسجد بیت الحمید و مشن ہاؤس کا سنگ بنیا د رکھا۔13 اور 14 نومبر 1987ء کو بیت الظفر نیویارک میں حضور نے جماعت احمد یہ امریکہ کی