سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 659 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 659

659 اس کی ٹانگیں ٹکڑے ٹکڑے ہوگئیں اور وہ ٹولا پانچ وہ احمدیت کو پاؤں تلے روندنے کا دعویٰ کئے بیٹھا ہے۔اور میں نہیں جانتا کہ وہ مرگیا ہے یا نہیں۔لیکن اس کے ساتھ اس کی شان وشوکت، اس کے دعوے سارے ضرور مر گئے۔لیکن جس رنگ میں آگ نے اس کو بلاک کیا ہے یہ بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت کا ایک نشان ہے۔“ بورکینا فاسو کے متعلق ہمارے ایک مبلغ ( محمد ادریس شاہد صاحب) لکھتے ہیں کہ ایک شخص محمود باندے نے جماعت کی مخالفت میں مشن کے سامنے ڈیرہ لگالیا۔مسلسل مخالفت کئے چلا جاتا تھا۔جب حضور نے اس سال کو مباہلے کا سال قرار دیا اور جماعت نے ڈھائیں شروع کیں تو یہ شخص حج پر گیا اور واپس آکر بالکل خاموش ہو گیا۔معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ ڈاکٹروں نے اسے سختی سے اونچی آواز سے بولنے سے منع کر دیا ہے اور اس کے گلے میں کوئی بیماری ہے اور وہ ایسی تکلیف ہے کہ اب وہ بول نہیں سکتا۔اگر بولے گا تو ڈاکٹروں کے نزدیک اس کا بولنا جان لیوا ثابت ہوگا۔" اس طرح وہاں بھی خدا تعالٰی نے اپنی قدرت کا یہ نشان اسی سال میں دکھایا۔را نا حنیف احمد صاحب سانگھڑ ( سندھ۔پاکستان ) لکھتے ہیں کہ : ہمارے متعلق وہاں کا ایک مولوی جو بہت ہکو اس کیا کرتا تھا اس نے یہ بات مشہور کردی کہ یہ نوجوان لڑکیاں دوسروں کے پاس احمدیت کی خاطر فروخت کرتے ہیں۔(لڑکیاں لے لیں اور ان سے جو چاہیں بے حیائی کریں لیکن احمدی ہو جائیں۔اب اخبارات میں اُس شخص کا نام لکھ کر یہ خبر شائع ہوئی ہے کہ اس کی نوجوان لڑکی کسی غیر کے ساتھ بھاگ گئی ہے اور اس واقعہ کے بعد وہ منہ دکھانے کے قابل نہیں رہا۔جو احمدی معصوم بچیوں پر تہمت لگایا کرتا تھا خود اُس کی بچی بھاگ کر اس کے لئے عبرت کا نشان بن گئی۔حضور رحمہ اللہ نے فرمایا یہ مباہلے کا جو چیلنج ہے۔یہ چیلنج اپنی ذات میں جماعت کے لئے اللہ تعالیٰ کے فضل۔بہت سے فوائد لے کے آیا ہے۔کچھ عرصہ پہلے سری لنکا سے مجھے اطلاع ملی کہ وہاں کے مولوی بہت شرارت کر رہے