سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 660 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 660

660 نہیں اور حکومت پر بھی اثر ڈال چکے ہیں اور ان کو یہ خبر دی ہے کہ احمدی ہیں جو فساد کی جڑ ہیں اور یہ ہماری دل آزاری کرتے ہیں اور دل آزاری اس طرح کرتے ہیں کہ ہماری طرح نمازیں پڑھتے ہیں، ہماری طرح عبادت کرتے ہیں اس سے ہمارا دل بہت دُکھتا ہے۔اس لئے یا ان کو روک لو یا ہم ان کا کچھ کریں گے۔وہ وزیر اتنا متاثر تھا اُن مولویوں کی باتوں سے کہ اُس نے ہمارے وفد پختی کی اور کہا کہ تم نے دیکھا نہیں کہ یہاں کس قدر فساد ہورہا ہے اور تم اس کی جڑ ہو۔انہوں نے کہا ہم کیسے جڑ ہو گئے؟ کہ تمہاری وجہ سے ان کو طیش آتا ہے۔انہوں نے کہا اگر ہم گلیوں میں پھریں ان کو پیش آئے تو ہمارا اس میں کیا قصور ہے؟ بہر حال اُن لوگوں نے جلسہ کیا اور سُنا ہے بہت بڑی تعداد میں کثرت کے ساتھ خرچ کر کے عظیم ہجوم اکٹھا کیا اور اس میں فیصلہ کیا کہ آج یہ ہجوم ہر احمدی کے گھر پر حملہ آور ہو گا اور ہر احمدی گھر کو تباہ کر دیا جائے گا۔اس غرض سے انہوں نے پاکستان سے ایک گندہ بدگو مولوی بھی بلایا جس کی آخری تقریر تھی۔اس تقریر میں اس نے بے انتہا احمدیت کے خلاف بکو اس کی اور جوش دلایا اور وہی باتیں اصرار سے کہیں جو مباہلے میں میں پیش کر چکا تھا کہ میں ان کا انکار کرتا ہوں یہ ساری باتیں جھوٹ ہیں۔چنانچہ وہی باتیں وہ دہراتا رہا جن کو میں جھوٹ کہہ چکا تھا۔اب دیکھنے اللہ تعالیٰ نے مباہلہ کو احمدیت کے حق میں کس طرح نشان بنایا کہ ان لوگوں میں سے جو غیر احمدیوں کا مجمع تھا اُن میں سے کئی نوجوانوں کے ہاتھ میں یہ مباہلے کا پمفلٹ موجود تھا اور وہ پڑھ رہے تھے اور وہ دیکھ رہے تھے کہ یہی تحریر ہے جس کا وہ انکار کر رہا ہے اور یہی تحریر ہے جس پر یہ اصرار کر رہا ہے۔تو وہ اٹھ کھڑے ہوئے اور ایک کے بعد دوسرا اٹھنے لگا اور وہ مباہلے کا کاغذ ہاتھ میں لئے ہوئے ہلانے لگے اور کہا مولوی بس بات ختم ہو گئی تم اصرار کرتے ہو تو ابھی یہاں چیلنج کو منظور کرو۔اگر تم سچے ہو تو پھر اس چیلنج کو منظور کرو اور کہو کہ ہاں میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ احمدی جھوٹے ہیں اور احمدیوں کا یہ عقیدہ ہے جو تم بیان کر رہے ہو۔اس پر مولوی پر ایسی سراسیمگی طاری ہوئی کہ وہ پیچھے ہٹ گیا اور سارے جلسے میں بھگدڑ مچ گئی اور ایک دوسرے کو وہ مارنے لگے اور جو مباہلے کے نتیجے میں احمدیت کے حق میں ایک جوش اٹھ کھڑا ہوا انہوں نے مخالف کو مار مار کے جلسے سے بھونگا دیا، سارا جلسہ مثر بثر ہو گیا۔پس دیکھئے اللہ تعالی