سلسلہ احمدیہ — Page 644
644 انسان لرز اٹھتا ہے۔فرماتے ہیں میں یہ برداشت کر سکتا ہوں کہ میرے بچے میرے سامنے ذبح کر دیئے جائیں۔میرے عزیز ترین اقرباء اور پیارے میری آنکھوں کے سامنے بلاک کر دئیے جائیں مگر محمد رسول اللہ کی شان کے خلاف گستاخی میں برداشت نہیں کر سکتا۔آج اللہ تعالی نے محمد رسول اللہ کے غلام کے لئے میرے دل میں وہی محبت کا جذبہ پیدا کیا ہے۔یعنی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے لئے اور یہی میری ہمیشہ سے دعائیں رہی ہیں کہ جس طرح آپ نے حضرت اقدس محمد رسول اللہ کے دفاع میں آپ پر جھوٹے الزام لگانے والوں کے مقابل پر اپنی چھاتی آگے کی تھی، خدا مجھے بھی توفیق بخشے میں مسیح موعود، محمد رسول اللہ کے غلام کے لئے اپنی چھاتی آگے کر دوں۔جو تیر برسنے ہیں یہاں برسیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ان کا گزند نہ پہنچے۔پس اس جذبے کے ساتھ میں یہ تحریک کر رہا ہوں اور جیسا کہ میں نے آپ کو بتایا ہے دراصل یہ قربت کے نشان کی بات ہے۔اگر ہم اللہ کے قریب ہیں تو وہ اپنا وعدہ ہمارے حق میں ضرور پورا کرے گا۔اگر یہ مخالف اللہ سے دُور ہیں تو خدا تعالیٰ ان کو ضرور لعنت کا نشانہ بنائے گا۔یہ ایسا یقین ہے جو یقین کے آخری مقام تک پہنچا ہوا ہے۔حق الیقین سے میں یہ بات کہہ رہا ہوں۔“ آپ نے اس خطبہ جمعہ میں سو سال پہلے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالی کی طرف سے دشمن اسلام پنڈت لیکھرام کی ہلاکت کے بارہ میں عطا کی جانے والی اخبار غیبیہ کے حوالہ سے اس پیشگوئی کا پس منظر اور لیکھرام کی آپ کے بالمقابل تعلیوں اور پھر خدائی پیش خبریوں کے مطابق اس کی عبرتناک ہلاکت کا قدرے تفصیل سے ذکر کرنے کے بعد فرمایا: پس ہمارا خدا وہی ہے جس نے پہلے فرعون کو ہلاک کیا اور دوسرے فرعون کو بھی ہلاک کیا۔ہمارا خدا وہی ہے جو ہر لیکھرام سے نپٹنا جانتا ہے جس کے قہر کی چھری سے کسی لیکھرام کا اندرونہ بیچ نہیں سکتا۔پس میں آپ سب کو ان دعاؤں کی طرف متوجہ کرتا ہوں اور وہ اشتہار جو میری طرف سے، عالمگیر جماعت کی طرف سے ساری دنیا کے معاندین اور مگھرین اور مکڈ بین کو دیا گیا تھا، یہ مباہلہ کا کھلا کھلا چیلنج ہے۔یہ میرے ہاتھ میں ہے۔اس میں ہر الزام کے جواب میں جو انہوں نے احمدیت پر