سلسلہ احمدیہ — Page 643
643 کی صف لپیٹ دے جو مسلسل تکبر میں اور جھوٹ میں پہلے سے بڑھ بڑھ کر چھلانگیں لگارہے ہیں اور ظلم اور بے حیائی سے باز نہیں آرہے۔پس ہمارے لئے یہ سال یا اس سے اگلا سال ملا کر ان سب کو ایسا فیصلہ کن کر دے کہ یہ صدی خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ دشمن کی پوری ناکامی اور نامرادی کی صدی بن کر ڈوبے اور نئی صدی احمدیت کی نئی شان کا سورج لے کر ابھرے۔یہ وہ دعائیں ہیں جو اس رمضان میں میں چاہتا ہوں کہ آپ بطور خاص کریں اور رمضان کے بعد بھی ہمیشہ ان دعاؤں کو اپنے پیش نظر رکھیں۔لیکھرام کا میں نے ذکر کیا تھا۔یہ عجیب ہے ایک اور اتفاق کہ لیکھرام بھی 1897ء میں ہی بلاک ہو کر ایک عبرت کا نشان بنا تھا اور یہ 1997 ء ہے جس میں ہم یہ بات کر رہے ہیں۔یعنی 97ء کا تکرار ہے۔سو سال پہلے لیکھر ام عبرت کا نشان بنا تھا اور آج سو سال کے بعد میں پھر لیکھر اموں کی ہلاکت کے لئے آپ کو دعا کرنے کی طرف متوجہ کر رہا ہوں۔“ حضور نے مزید فرمایا :۔۔۔انشاء اللہ یہ رمضان ہمارے لئے غیر معمولی برکتوں کا رمضان بن کر چڑھے گا اور اس کی دعائیں انشاء اللہ اس صدی کا احمدیت کے حق میں نیک انجام ظاہر کرنے میں بہت ہی غیر معمولی خدمت سر انجام دیں گی، یعنی دعائیں یہ خدمت کریں گی۔اللہ تعالیٰ قبول فرمائے گا اور آسمان سے جو تقدیر وہ ظاہر فرمائے گا احمدیت کے غلبے اور نصرت کی تقدیر ہوگی۔اور جو وہ تقدیر ظاہر فرمائے گا احمدیوں کے دشمنوں کی ذلت اور نکبت اور ہلاکت کی تقدیر ہوگی۔پس ہم نے جو کام کرنا ہے وہ دعائیں ہیں اور خدا تعالیٰ نے جو کام کرنا ہے وہ یہ ہے کہ میرے بندوں سے کہہ دے کہ جب بھی وہ مجھے پکارتے ہیں فَانّي قَرِيبٌ تو میں ان کے قریب ہوں۔تو اللہ تعالیٰ کی قربت کا نشان بنائیں۔اور حقیقت میں لیکھرام کے نشان کا تعلق بھی قربت الہی کے ساتھ تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس کو یہ سمجھارہے تھے کہ تو خدا سے دور ہے اور میں قریب ہوں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی شان میں تیری گستاخی مجھے کسی قیمت پر برداشت نہیں ہے۔آپ نے ایسے ایسے الفاظ استعمال کئے ہیں کہ