سلسلہ احمدیہ — Page 634
634 سبز رنگ کا۔تو بعینہ اس کشف کے مطابق جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دیکھا تھا آج میں جو مسیح موعود نہیں ہوں، مگر مسیح موعود " کا ادنی غلام ہوں اور آپ " کا نمائندہ ہوں اس حیثیت سے آپ کی بیعت لیتا ہوں کہ مسیح موعود کی نمائندگی میں جو اس زمانہ میں محمد مصطفی صلی اللہ لیہ وعلی آلہ وسلم کی نمائندگی میں اس زمانہ کے امام بنائے گئے تھے۔آج میں آپ سے عہد بیعت لیتا ہوں۔۔۔66 حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے عہد بیعت کے الفاظ اردو زبان میں دہرائے اور آپ کی اتباع میں تمام اردو بولنے والوں نے یہ الفاظ بلند آواز میں اردو میں دہرائے۔اس کے بعد اردو کے علاوہ دنیا کی 25 زبانوں میں عہد بیعت کے الفاظ دہرائے گئے۔ان سب زبانوں کے نمائندے بھی جلسہ گاہ میں موجود تھے۔ان زبانوں میں سے سات زبانوں عربی، فرانسیسی ،سپینش، جرمن، انگریزی، روسی اور بنگالی کے تراجم ساری دنیا میں سیٹلائٹ کے ذریعہ نشر ہورہے تھے۔جبکہ باقی زبانوں میں تراجم کی ملی جلی با برکت آواز میں ایک گونج کی صورت میں جلسہ گاہ میں بلند ہورہی تھیں۔اور بیک وقت تمام دنیا میں بھی یہ الفاظ دہرائے جا رہے تھے۔بیعت کے الفاظ دہراتے ہوئے حضور رحمہ اللہ تعالیٰ کی آواز حمد باری تعالیٰ سے اس قدر بھر اگئی کہ الفاظ دہرانے مشکل ہورہے تھے اور ایسا ہی دلگد از منظر اجتماعی دعا میں بھی گل عالم میں وقوع پذیر ہوا۔خلافت رابعہ میں مرکزی جلسہ سالانہ کے موقع پر ہونے والی عالمی بیعت کی دس تقریبات منعقد ہوئیں جن میں ہر سال مختلف ممالک اور مختلف قوموں سے تعلق رکھنے والے، مختلف زبانیں بولنے والے افراد لاکھوں کی تعداد میں اسلام احمدیت میں داخل ہوتے رہے۔