سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 635 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 635

635 مباہلہ کے چیلنج کا ایک نئے رنگ میں اعادہ اور اس کے نتائج و ثمرات حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ نے جون 1988ء میں جماعت احمدیہ کے معاندین، بمگھر بین و مکڈ بین کو مباہلہ کا ایک چیلنج دیا تھا۔اس کا قدرے تفصیلی ذکر الگ سے پہلے گزر چکا ہے۔لیکن پاکستان میں جہاں حکومت کی پشت پناہی میں جماعت احمدیہ کے خلاف جھوٹے پراپیگنڈہ کے ساتھ ساتھ نہایت ظالمانہ کارروائیاں کی جاتی ہیں 1997ء میں پھر اس مہم میں ایک ابال آیا۔حضرت خلیفہ مسیح الرائع نے اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ 10 جنوری 1997ء بمقام مسجد فضل لندن (یوکے) میں اس کا ذکر کرتے ہوئے ایک دفعہ پھر 1988 ء والے مباہلہ کے چیلنج کا اعادہ کیا اور افراد جماعت کو خاص طور پر دشمنوں کی ذلت اور ہلاکت و بربادی کے لئے دعاؤں کی تحریک فرمائی۔حضور رحمہ اللہ نے خطبہ جمعہ کے آغاز میں سورۃ البقرہ کی آیات 186 و 187 کی تلاوت کے بعد فرمایا: یہ وہ آیات ہیں جن کی رمضان کے تعلق میں رمضان کے آغاز پہ بار ہا تلاوت کی گئی ہے اور مضمون کو ان کے حوالے سے بیان کیا گیا۔آج پھر ایک ایسا جمعہ ہے جو رمضان سے متصل ہے۔یعنی آج جمعہ ہے تو کل رمضان شروع ہوگا اور یہی وہ آیات ہیں جن کے حوالے سے میں خاص طور پر اس کے آخری حصہ کے تعلق میں جماعت کو یاد دہانی کرانا چاہتا ہوں۔“ حضور نے فرمایا: یہ رمضان کئی پہلوؤں سے بابرکت ہے اور معلوم ہوتا ہے خاص نشان لے کر آنے والا رمضان ہے۔چونکہ آج رمضان کا پہلا دن طلوع ہونے والا ہے اور مہینے کی تاریخ کے لحاظ سے دسویں تاریخ اور جمعہ کا دن ہے اور یہ وہ جمعہ ہے جو FRIDAY THE 10TH ہے جس کے متعلق اللہ تعالیٰ نے کشفی طور پر دکھایا تھا کہ بار بار جماعت کی تائید میں خوشخبریوں کا نشان ظاہر ہوا کرے گا۔تو آج