سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 633 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 633

633 ہو چکا سو ہو چکا۔تو ہم سے یہ سلوک فرما کہ جو کچھ ہم سے پہلے غلطیاں ہو چکیں تمام معاف کر دے۔ایک clean sheet، صاف سختی کے ساتھ ہم تیرے دین میں داخل ہو رہے ہیں۔فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَكَفَرُ عَنا سَتاتا مگر تیری بخششوں کے باوجود ہماری کمزوریاں تو ساتھ ساتھ کچھ دیر چلیں گی جن کو دور کرنا ہمارے بس میں نہیں ہے۔كَفِّرْ عَنَّا سَماتِنا۔خوبی ہے جو ہماری کزوریوں کو دور فرما کر ہمیں ایمان سے پوری طرح مستفیض فرما سکتا ہے۔اس کے پورے فائدے پہنچا سکتا ہے۔"وَتَوَفَّنَا مَعَ الْأَبْرَارِ " اور یہ سلسلہ ہماری اصلاح کا ہماری موت تک جاری رہے۔اور اے خدا ! موت تیرے بس میں ہے۔اس لئے ہمیں مرنے نہ دینا جب تک ہم نیکوں میں نہ شمار ہو جائیں۔یہ ہے بیعت کرتے وقت کی دعا جس کے متعلق قرآن کریم نے ہمیں سکھایا کہ لوگ جو حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کو قبول کیا کرتے تھے یہ ان کے دل کی صدائیں تھیں۔یہ ان کی تمنائیں تھیں جو دھا بن جایا کرتی تھیں خواہ لفظوں میں ڈھلیں یا نہ ڑھیں۔پس اس دعا کے ساتھ ، اس آرزو کے ساتھ بیعت میں داخل ہوں کہ ہم گناہگار ہیں۔جو کچھ پہلے ہو گیا ہم خدا سے بخشش کی اُمید رکھتے ہیں اور التجا کرتے ہیں۔ہم جانتے ہیں کہ اچانک ایک دن میں ایسی کا یا نہیں پلٹا کرتی کہ ناپاک، پاک ہو جائیں۔پاکبازی بھی خدا کے فضل سے عطا ہوتی ہے۔پس اسی سے توقع ہے کہ وہ ہماری کمزوریوں کے دُور کرنے میں ہماری مدد فرمائے گا اور ہمیں مرنے نہیں دے گا جب تک کہ خدا کے رجسٹر میں ہم نیکوں میں شمار نہ ہو جائیں۔اللہ کرے کہ ایسا ہی ہو۔آئیے اب ہم سب مل کر بیعت کرتے ہیں۔“ حضور رحمہ اللہ تعالیٰ جب بیعت لینے کے لئے تشریف فرما ہوئے تو فرمایا: یہ کوٹ جو آج میں نے پہنا ہوا ہے یہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا کوٹ ہے۔۔۔۔چند دن ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے وہ الہامات نظر کے سامنے آئے جن کا اس دور کے ساتھ تعلق ہے۔اس میں۔۔جھا کہ دیکھو کیا کہتی ہے تصویر تمہاری۔اور پھر آپ نے فرمایا کہ جو کوٹ میں نے پہنا ہوا ہے اس کشفی نظارہ میں وہ سبز رنگ کا ہے۔اس سے پہلے مجھے کبھی خیال نہیں آیا تھا کہ یہ کوٹ سبز رنگ کا ہے۔تو آب جو دیکھا میں نے غور سے تو یہ واقعی سبز رنگ کا ہے۔اگر چہ امتداد زمانہ سے کچھ مٹ سا گیا ہے لیکن ہے