سلسلہ احمدیہ — Page 599
599 ہومیو پیتھی کلاسز 1982ء میں منصب خلافت پر فائز ہونے کے بعد آپ رحمہ اللہ نے خدمت خلق کا یہ سلسلہ مزید وسیع کر دیا۔بہت سے احمدی، غیر احمدی اور غیر مسلم آپ سے ذاتی ملاقاتوں کے دوران یا خطوط کے ذریعہ اپنی بیماریوں اور عوارض کے لئے آپ سے دعا کے ساتھ ساتھ ہومیو دوا کے لئے بھی درخواست کرتے اور اکثر و بیشتر آپ انہیں مفت اردو یہ بھی فراہم کرتے اور اس طریق پر ہزار ہا افراد نے بیماریوں سے نجات حاصل کی اور شفاء پائی۔لیکن اس سلسلہ میں ایک انقلابی موڑ اس وقت آیا جب آپ نے 1994ء میں ایم ٹی اے پر ہو میو پیتھی کلاسز کا آغاز فرمایا۔چنانچہ آپ نے 198 کلاسز میں نہایت سادہ زبان میں ہو میو پیتھی کے اصول وضوابط اور تجربات کا ذکر کیا اور گھروں میں بیٹھے ہوئے ہزاروں احمدی مردوزن ہو میو پیتھی کی ابتدائی تعلیم حاصل کرنے لگے اور گھر گھر میں ہومیوڈسپنسریاں کھل گئیں اور احمدی نہ صرف اپنی ضروریات پوری کرنے لگے بلکہ فیض کا یہ سلسلہ بیرونی احباب تک وسیع ہو گیا اور کثرت کے ساتھ فری ہو میو ڈسپنسریاں قائم ہونے لگیں۔آپ نے ضروری دواؤں کے باکسر ( Boxes) بنوا کرکئی ممالک میں بھجوائے اور گشتی (Mobile) ڈسپنسریاں وجود میں آگئیں۔آپ نے متعد د خطبات اور خطابات میں ہومیو پیتھی طریق علاج سے غیر معمولی شفا یابی کے ایمان افروز تجربات بیان فرمائے جس سے احمدیوں کو مزید تحریک ہوئی۔اور بہت سے احمدی مردوزن آپ کی ہومیو پیتھی کی کلاسز سے مستفید ہونے کے باعث باقاعدہ ہو میو پیتھی کے مستند اداروں سے تعلیم حاصل کر کے ہومیو پیتھک ڈاکٹر زبن گئے اور اس طریق پر بھی خدمت خلق کا فیض عام ہوا۔حضور رحمہ اللہ نے جلسہ سالانہ یو کے 1995ء کے دوسرے روز بعد دوپہر کے خطاب میں ہو میو پیتھک طریق علاج کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: ہومیو پیتھک ایک باقاعدہ نظام صحت ہے جو عظیم الشان ہے اس میں خدا تعالی کے فضل سے عظیم صلاحیتیں موجود ہیں اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ بہت ہی سستا علاج ہے اور ایسی ایسی امراض کا بھی علاج ہومیو پیٹھک میں کامیابی کے ساتھ مشاہدے میں آتا ہے جہاں