سلسلہ احمدیہ — Page 600
600 دوسرے ڈاکٹر جواب دے بیٹھتے ہیں۔کہتے ہیں اب اس کے بچنے کی کوئی امید نہیں ہے۔بعض ڈاکٹر کہتے ہیں اس بیماری کا ہمارے پاس علاج نہیں ہے اور روزمرہ اب یہ شواہد پہلے سے بڑھ کر ہمارے سامنے آرہے ہیں کیونکہ میں نے ایم ٹی اے کے ذریعے تمام دنیا کی جماعتوں کو ہومیو پیتھک سکھانے کا ایک پروگرام بنایا۔۔۔۔صرف احمدی ڈاکٹر ہی نہیں غیر احمدی ایلو پیتھک ڈاکٹر بھی ایم ٹی اے ذریعے باقاعدہ ہومیو پیتھنک سیکھ رہے ہیں۔باقاعدہ لیکچر سنتے اور ان سے استفادہ کرتے ہیں اور جہاں تک ہو میو پیتھ کا تعلق ہے ان میں بعض چوٹی کے ہو میو پیتھ سے جب بعض احمدیوں کا رابطہ ہوا تو انہوں نے یہ عجیب بات کہی کہ جب ہمیں پتہ لگا کہ ایم ٹی اے کے ذریعے جماعت احمدیہ کے امام دنیا کو ہومیو پیتھک سکھا رہے ہیں تو محض اس دلچپسی کی خاطر کہ دیکھیں کہ وہ کیا کہتے ہوں گے؟ ہم نے شروع کیا اور اب باقاعدہ لیکچر سنتے ہیں اور ایک ڈاکٹر نے کہا کہ یہ لیکچر سننے کے بعد اب مجھے پتہ چلا ہے کہ ہومیو پیتھی ہے کیا۔اور میں تو اب کوئی ایک لیکچر میس (Miss) کر ہی نہیں سکتا۔ایک اور ہومیو پیتھک ڈاکٹر نے جو بہت نامور ڈاکٹر ہیں۔۔۔انہوں نے کہا ہو میو پیتھک نے تو مجھے دین اسلام بھی سکھا دیا کیونکہ جب ان کے لیکچر ہو میو پیتھی کے سنے تو میں نے کہا خطبہ بھی توسن کے دیکھیں کہ خطبے میں کیا کہتے ہوں گے؟ وہ خطبے سنے تو میں نے اپنے گھر میں با قاعدہ خطبوں کو جاری کر دیا ہے۔اب ہمارا سارا گھر بڑے انتہاک کے ساتھ ہر خطبہ سنتا ہے اور میں اپنے بچوں کو بتاتا ہوں کہ اگر اسلام سیکھنا ہے تو احمدیت سے سیکھو اس کے علاوہ کہیں کچھ اسلام نہیں ہے۔تو دو ہی تو شفا ئیں ہیں۔ایک روحانی شفا ہے، ایک بدنی شفا ہے۔پس آج جماعت احمدیہ کو ان دونوں علوم پر بادشاہی عطا ہوتی ہے اور یہ بادشاہی یا روحانی سلطنت جو روحانی شفا کے ساتھ تعلق رکھتی ہے یا بدنی شفا سے تعلق رکھتی ہے اب اس پر جماعت احمدیہ کو خدا تعالی نے فائز فرمایا ہے۔کوئی دنیا کی طاقت اب جماعت سے یہ اعزاز نہیں چھین سکتی۔جو ہمارے شاگرد اب تیار ہورہے ہیں ہو میو پیتھک میں ان کے بڑے دلچسپ تجارب مل رہے ہیں اور اب میں ان سے بھی سیکھ رہا ہوں کیونکہ علم میں یہی تو خوبی ہے علم کی چھری جب ایک دوسرے کے ساتھ چلتی ہے تو تیز تر ہوتی ہے، گند نہیں ہوا کرتی۔تو جو میرے شاگرد تھے اب ان کو خدا تعالی جو نئے نئے تجارب عطا کر رہا ہے وہ مجھے بھیج رہے ہیں۔اس طرح