سلسلہ احمدیہ — Page 557
557 شروع کریں۔" اس عظیم منصوبہ کے تحت دنیا بھر میں کثرت سے مساجد کی تعمیر کی طرف غیر معمولی توجہ پیدا ہوئی اور متعدد مساجد تعمیر ہوئیں۔مسجد بیت الفتوح لندن مسجد بیت الفتوح لندن کے لئے جب حضور نے تحریک فرمائی تو ایک ہی ہفتہ میں 3۔3 ملین پاؤنڈز کے وعدے افراد جماعت نے پیش کر دئیے۔حضور نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر غرباء و مساکین اور یتامیٰ اور نادار افراد اور قحط اور زلازل اور قدرتی آفات یا جنگوں کے نتیجہ میں متاثرین اور مصیبت زدگان کی مدد کے لئے بھی مختلف تحریکات فرمائیں۔مثلاً عید کے موقع پر غرباء کے ساتھ خوشیاں بانٹنے کی تحریک (جولائی 1983ء)۔حبشہ کے مصیبت زدگان کے لئے مالی امداد کی تحریک ( نومبر 1984 ء )۔اسیران راه مولی و شہداء احمدیت کے پسماندگان، بیوگان و یتامی کی خبر گیری کے لئے سیدنا بلال فنڈ (1986 ء )۔متاثرین زلزلہ ایل سلواڈور کی امداد کے لئے تحریک (1986ء)۔اسیران کی فلاح و بہبود کے لئے کوشش کی تحریک (1987ء)۔متاثرین زلزلہ ایران کی امداد کی تحریک (1990ء)۔فاقہ زدگان افریقہ کی امداد کے لئے تحریک (1991 ء )۔مہاجرین لائبیریا کی امداد کے لئے تحریک ( 1991 ء )۔کفالت بیتائی کی تحریک (1991ء) خدمت خلق کے لئے ایک عالی تنظیم (ہیومیٹی فرسٹ) کے قیام کی تحریک (1992ء)۔بوسنیا کے یتیم بچوں اور صومالیہ کے قحط زدگان کی امداد کے لئے تحریک (1992ء) - مظلومین بوسنیا کی امداد کے لئے تحریک (1992ء)۔مظلومین روانڈا کے لئے مالی امداد کی تحریک (1994ء) - بیتامی اور بیوگان کی خدمت کی عالمی تحریک (1995ء)۔غریب بچیوں کی شادی کے موقع پر امداد کے لئے مریم شادی فنڈ کی تحریک (2003ء)۔