سلسلہ احمدیہ — Page 558
558 ان تحریکات اور اس کے علاوہ خدمت خلق کے لئے بعض دیگر تحریکات کا تعارف اور کسی قدر تفصیلی تذکرہ خدمت خلق کے عنوان کے تحت پیش کیا جائے گا۔جماعت احمدیہ کی تاریخ اس بات پر شاہد ہے کہ خلافت احمد یہ کے تابع ہر دور میں جماعت احمدیہ نے مالی قربانی میں مسلسل آگے قدم بڑھایا۔خلافت رابعہ کے عہد میں بھی یہ عظیم روایت قائم رہی اور قربانیوں کے نئے ارفع و اعلیٰ معیار قائم ہوئے اور اس قدر مالی قربانی پیش کی جس کو احاطہ تحریر میں نہیں لایا جا سکتا۔ذیل کے کوائف سے اس کا کسی قدر اندازہ کیا جاسکتا ہے۔1981ء-1982ء میں بیرون پاکستان کی صرف 38 ممالک کی جماعتوں کا بجٹ بنا تھا جبکہ 2002-2001 میں 82 ممالک کا بجٹ بنا۔بعض جماعتوں کے مجموعی بجٹ آمد 22 گنا ، بعض 35 گنا، بعض 46 گنا ، بعض 80 گنا ہو گئے۔اور بعض کے بنیادی چندے 40 گنا سے 200 گنا تک ہو گئے۔اسی طرح چندہ تحریک جدید بیرون پاکستان میں 41 گنا اور وقف جدید بیرون میں 39 گنا اضافہ ہوا۔1982ء میں 28 / ممالک میں 81 مرکزی مبلغین مصروف عمل تھے اور 31 مارچ 2002ء کو 65 ممالک میں 244 مرکزی مبلغین مصروف عمل تھے۔مقامی مبلغین اور معلمین کی ایک خاصی تعداد اس کے علاوہ ہے۔اور ان تمام کے اخراجات جماعتی طور پر چندوں سے ہی پورے کئے گئے۔کئی ممالک جو پہلے اپنی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مرکز کی امداد پر انحصار کرتے تھے وہ خدا کے فضل سے خود کفیل ہوئے بلکہ دوسروں کی مدد کے قابل ہو گئے۔مالی قربانی میں ایک نیا سنگ میل حضرت خلیفہ امسح الرابع رحمہ اللہ نے جلسہ سالانہ یو کے 1996ء کے موقع پر مالی قربانی کے میدان میں ایک نئے سنگِ میل کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ خدا کے فضل و کرم کے ساتھ جماعت کا