سلسلہ احمدیہ — Page 556
556 جرمنی میں مساجد کی تعمیر 23 مئی 1997ء کو حضور نے جرمنی میں سو مساجد کی تعمیر کی تحریک کرتے ہوئے فرمایا: کوشش کریں کہ اس صدی کے آخر تک یعنی آخری سال تک جماعت احمدیہ کی طرف سے ایک سو مساجد جرمنی میں بنائی جا چکی ہوں یا ان کی زمینیں لے لی گئی ہوں اور ان پر خواہ ایک جھونپڑا بنا کر اور مینار کا سمبل (symbol) بنادیں۔“ خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعت جرمنی نے بہت مستعدی اور سرعت سے اس منصوبہ کے لئے قربانی کی اور کر رہی ہے۔چنانچہ حضور رحمہ اللہ کی وفات تک 30 / مساجد، مشن ہاؤسز، مراکز تبلیغ کے لئے عمارات یا قطعات زمین حاصل کئے جاچکے تھے۔اور خلافت خامسہ میں یہ سلسلہ بڑی تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔بلجیم میں ایک عظیم الشان مسجد کی تعمیر کی تحریک 3 مئی 1998ء کو جلسہ سالانہ حجیم پر حضور نے فرمایا : س سال میں جماعتوں کو خاص طور پر نصیحت کر رہا ہوں کہ خدا کے گھروں کی طرف توجہ کرو۔خلوص سے حصہ لیں، اس سے بہت برکت ملے گی۔آج پنجم کی اہم ترین ضرورت یہ ہے کہ یہاں عظیم الشان مسجد بنائی جائے۔۔۔ایسی اچھی مسجد بنائیں کہ سارے بیجیم کے احمدی ڈور ڈور سے آئیں اور اپنے دوستوں کو بھی لے کر آئیں تو اس میں گنجائش ہو۔مسجد کے ساتھ دفاتر بھی تعمیر ہو سکتے ہیں جہاں ہر قسم کی ضرورتیں پوری ہوں۔“ اللہ تعالٰی کے فضل سے اس وقت (2019ء) میں اس مسجد کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔تعمیر مساجد کے لئے عمومی تحریک 19 مارچ 1999ء کو خطبہ جمعہ میں حضور نے فرمایا: یہ سال غیر معمولی اہمیت کا سال ہے۔اس سال ہم نے مساجد کی تعمیر کا منصوبہ بنایا ہے۔اس کے لئے غیر معمولی عزم ہے۔۔۔پس مساجد کی تعمیر کے اس منصوبہ پر سنجیدگی سے عمل