سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 367 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 367

367 چیلنج نمبر 2 جماعت احمدیہ کے وہ تمام معاندین جن کا ذکر اوپر گذر چکا ہے خلق خدا کو مسلسل یہ باور کرانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ جماعت احمد یہ جسے وہ قادیانی یا مرزائی کہتے ہیں حسب ذیل عقائد رکھتی ہے۔ان کے نزدیک : الف :۔یہ جماعت دعوی کرتی ہے کہ اس کے بانی مرزا غلام احمد قادیانی۔۔خدا تھے۔۔خدا کا بیٹا تھے۔۔خدا کا باپ تھے۔۔تمام انبیاء سے بشمول حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم افضل اور برتر تھے۔۔ان کی وحی کے مقابلہ میں حدید مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کوئی شے نہیں۔۔ان کی عبادت کی جگہ مسجد عزت و احترام میں خانہ کعبہ کے برابر ہے۔قادیان کی سرزمین مکہ مکرمہ کے ہم مرتبہ ہے۔قادیان سال میں ایک دفعہ جانا تمام گناہوں کی بخشش کا موجب بنتا ہے۔۔اور حج بیت اللہ کی بجائے قادیان کے جلسہ میں شمولیت ہی حج ہے۔میں بحیثیت سربراہ جماعت احمدیہ عالمگیر یہ اعلان کرتا ہوں کہ یہ سارے الزامات سراسر جھوٹے اور کھلم کھلا افتراء ہیں۔ان مذکورہ عقائد میں سے ایک عقیدہ بھی جماعت احمد یہ کا عقیدہ نہیں۔لَعْنَةُ اللهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ ب: - بانی کی عمومی تکذیب کے علاوہ ان کی مقدس ذات سے دنیا کو بالخصوص مسلمانوں کو متنفر کرنے کے لئے حسب ذیل مکروہ الزامات بھی لگائے جارہے ہیں کہ ہائی نے