سلسلہ احمدیہ — Page 368
368۔ختم نبوت سے صریحی انکار کیا۔۔قرآن مجید میں لفظی و معنوی تحریف کی۔روضہ رسول کی توہین کی اور اسے نہایت متعفن اور حشرات الارض کی جگہ قرار دیا۔۔حضرت امام حسین کی توہین کی اور ان کے ذکر کو گونہ یعنی مٹی کا ڈھیر قرار دیا۔جھوٹے مدعیان نبوت کا مطالعہ کر کے دعویٰ نبوت کیا۔۔انگریز کے ایماء پر اسلامی نظریہ جہاد کو منسوخ کیا۔شرعی نبی ہونے کا دعویٰ کیا اور نئی شریعت لے کر آئے اور قرآن کریم کے مقابل پر احمدیوں کی کتاب ”تذکرہ“ ہے جسے وہ قرآن کریم کے ہم مرتبہ قرار دیتے ہیں۔میں بحیثیت امام جماعت احمد یہ عالمگیر اعلان کرتا ہوں کہ یہ سب الزامات بھی سراسر جھوٹے اور افتراء ہیں اور ان میں ایک بھی سچا نہیں۔لَعْنَةُ اللهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ ج: - حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ کی ذات پر گندا چھالنے کی خاطر مزید یہ کہا گیا کہ وہ دھوکہ باز اور ہے ایمان ہے۔۔انہیں گھر کا مال غبن کرنے کی پاداش میں والد نے گھر سے نکال دیا تھا۔ان کی اکثر پیشگوئیاں اور مینہ وحی الہی جھوٹ کا پلندہ ہیں۔۔انگریز نے مرزا غلام احمد قادیانی کو لاکھوں ایکڑ زمینیں دیں۔میں جماعت احمد یہ عالمگیر کی نمائندگی میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ یہ سب باتیں سراسر جھوٹ اور افتراء کا پلندہ ہیں۔لَعْنَةُ اللهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ د:۔بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ کے علاہ جماعت احمدیہ پر جو دیگر عمومی الزامات لگائے