سلسلہ احمدیہ — Page 315
315 جانے کی بجائے اس ناپاک اور فاسد عقیدہ کا ہر پہلو سے تجزیہ کیا ہے اور قرآن کریم ، سنت نبوی ملا لی اور خلفائے راشدین کے زمانہ کے تاریخی واقعات کی روشنی میں اس عقیدہ کا جھوٹا ہونا ثابت کیا ہے اور بتایا ہے کہ اسلام کے نہایت حسین چہرہ کو داغدار کرنے کی ناپاک کوشش اس بھیانک نظریہ کے ذریعہ کی گئی۔چنانچہ یہ فاسد نظریہ ہی وہ سب سے خطرناک ہتھیار تھا جسے دشمنان اسلام نے سب سے بڑھ کر اسلام کے خلاف استعمال کیا۔ان حقائق پر مشتمل یہ عظیم خطاب حضرت امام جماعت احمدیہ مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ تعالی نے جلسہ سالانہ برطانیہ کے موقع پر بتاریخ 27 جولائی 1986ء بمقام اسلام آباد للفورڈ ( Surrey) ارشاد فرمایا۔جو بعد میں کتابی صورت میں شائع ہوا۔امید ہے یہ خطاب غیر متعصب کو اسلام کی صحیح اور پاک تعلیمات کو بہتر رنگ میں سمجھنے میں مدد دے گا اور اسلام کے دفاع کے لیے، خصوصاً اس میدان میں، ان کے اندر نئی روح پھونک دے گا۔انشاء اللہ العزیز۔اس خطاب کو کتابی صورت میں ڈھالتے وقت حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے بعض مناسب ترامیم اور مفید اضافے فرمائے۔یہ خطاب انگریزی زبان میں The Truth About the Alleged Punishment for Apostasy in Islam کے نام سے اور عربی زبان میں حَقِيقَةُ عُقُوبَةِ الرِّدة في الْإِسْلَام کے نام سے شائع ہوا۔عدل، احسان اور ایتاء ذی القربی حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب خلیفہ اس الرابع ب خلیفہ مسیح الرابع امام جماعت احمد یہ عالمگیر 1982ء تا 2003ء) نے 1982ء میں مسند خلافت پر متمکن ہونے کے بعد جلسہ سالانہ ربوہ (پاکستان) کے موقع پر اردو میں اسلام کا نظام عدل، احسان اور ایتاء ذی القربی کے عنوان سے خطابات کا ایک سلسلہ شروع فرمایا۔اس سلسلہ کا دوسرا خطاب آپ نے جلسہ سالانہ ربوہ (پاکستان) کے موقع پر 1983ء