سلسلہ احمدیہ — Page 316
316 میں ارشاد فرمایا۔1984ء میں بوجوہ آپ کو انگلستان ہجرت کرنا پڑی جہاں آپ نے جلسہ سالانہ انگلستان کے موقع پر اسی موضوع پر دو مزید خطابات ارشاد فرمائے جن میں سے پہلا یعنی اس سلسلہ کا تیسرا خطاب 2 اگست 1987ء کو اور دوسرا یعنی اس سلسلہ کا چوتھا اور آخری خطاب 24 جولائی 1988ء کوارشاد فرمایا۔اس عنوان پر پہلے خطاب کا انگریزی میں ترجمہ Absolute Justice, Kindness and Kinship۔The Three Creative Principles کے عنوان سے 1996ء میں شائع ہوا۔بعد ازاں حضور انور نے چاروں خطابات کے مسودات کی خود نظر ثانی کرتے ہوئے ان میں متعدد اضافے اور تبدیلیاں فرمائیں۔کم و بیش 250 صفحات پر مشتمل یہ کتاب چار ابواب پر مشتمل ہے۔اس میں بتایا گیا ہے کہ عدل، احسان، اور ایتاء ذی القربیٰ تین بنیادی تخلیقی اصول ہیں اور ان کا تعلق صرف انسان سے ہی نہیں بلکہ عالم نباتات اور عالم حیوانات سے بھی ہے۔چنانچہ تخلیق کائنات، زمین کے ماحولیاتی نظام، عالم حیوانات، انسانی ارتقاء اور جسم انسانی کے اندر عدل اور توازن کے مضمون کے ساتھ ساتھ عدل سے انحراف کے نتائج کا ذکر کیا گیا ہے۔اسی طرح مذہب کی تشکیل میں ان تینوں تخلیقی اصولوں کی کارفرمائی اور بالخصوص دین اسلام میں ان تینوں امور کے متعلق تعلیمات۔مذہب میں آزادی ضمیر۔اسلامی جہاد کے متعلق لوگوں میں پائی جانے والی غلط فہمی۔عبادات میں عدل، احسان اور ایتاء ذی القربی کا مقام۔امانت و احتساب۔مسلمانوں اور غیر مسلموں کی ایک دوسرے کے خلاف شہادت۔اسلامی نظام شہادت۔عام لین دین کی شہادات۔اللہ تعالیٰ، فرشتوں اور صاحب علم بندوں کی گواہی کا نظام۔نبیوں کی ایک دوسرے کے حق میں شہادت۔کائنات میں خدا کا ریکارڈنگ سسٹم۔بندہ سے خدا کا معاہدہ اور ذیلی معاہدات۔میثاق انسین۔اہلِ کتاب سے معاہدہ قومی معاہدہ کی خلاف ورزی کی سزا۔جرم اور سزا میں باہمی مناسبت نقض عہد کی سزاؤں، ایفائے عہد کی جزا۔انفرادی معاہدات اور عہد شکنی کی سزا۔غیروں سے معاہدات کی