سلسلہ احمدیہ — Page 237
237 آذربائیجان (AZERBAIJAN) جرمنی سے تبلیغی وفود آذربائیجان جاتے رہے۔انہوں نے وہاں مختلف لوگوں سے رابطے کئے اور سوال و جواب کی مجالس ہوئیں۔سال 2001 ء میں جرمنی سے مکرم محمد جلال شمس صاحب مبلغ سلسلہ نے اس ملک کا دورہ کیا۔اللہ تعالی نے کامیابی عطا فرمائی اور اس دورہ کے دوران ان کو 51 بیعتیں عطا ہوئیں اور اس طرح آذربائیجان میں جماعت کا نفوذ ہوا۔اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے آذربائیجان میں با قاعدہ ایک مرکزی مبلغ کا تقرر ہو چکا ہے۔مقامی ریڈیو، TV پر پروگرام بھی نشر ہوتے ہیں اور مقامی زبان میں کتب کے تراجم کا کام بھی جاری ہے۔مالدووا (MALDOVA) سال 2002ء میں اس ملک میں جماعت احمدیہ جرمنی کے ذریعہ احمدیت کا نفوذ ہوا۔مجلس انصار الله جرمنی نے یہاں تبلیغ اور احمدیت کے قیام کے سلسلہ میں خصوصی مساعی کرنے کی توفیق پائی۔کیوبا (CUBA) اس ملک میں احمدیت کا آغاز 2003ء میں دہلی (انڈیا) کے ایک دوست مفیض الاسلام صاحب کے ذریعہ ہوا۔یہ اپنے کام کی غرض سے وہاں گئے اور دور ان قیام تبلیغی رابطے کیے اور مرکز کو ان لوگوں کے ایڈریسر بھجوائے۔چنانچہ ان ایڈریسز پر سپین مشن کے ذریعہ سپینش زبان میں لٹریچر بھجوایا گیا اور