سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 238 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 238

238 ان لوگوں سے مسلسل رابطہ رکھا گیا اور الحمدللہ وہاں کے دارالحکومت ہوانا (Hawana) میں 14 / افراد بیعت فارم پُر کر کے جماعت میں شامل ہوئے۔بعد ازاں گوائٹے مالا سے مرکزی مبلغ اس ملک کے دورے کرتے رہے۔زائر (ZAIRE) قدرتی وسائل سے مالا مال ملک زائر (ZAIRE) موجودہ عوامی جمہوریہ کونگو (DEMOCRATIC REPUBLIC OF CONGO) سینٹرل افریقہ کا ایک وسیع و عریض اور نہایت اہم ملک ہے۔عوامی جمہوریہ کونگو کا دارلحکومت کنشاسا ، دنیا کا سب سے بڑا فرنچ بولنے والا شہر ہے۔یہ شہر دریائے کونگو پر واقع ہے۔موجودہ عوامی جمہور یہ کونگو، جو پہلے زائر کہلاتا تھا، کی سرحدیں نو ممالک کے ساتھ لگتی ہیں۔مشرق میں تنزانیہ، برونڈی ، روانڈا، یوگنڈا، اور شمال میں ساؤتھ سوڈان ، ری پبلک آف سینٹرل افریقہ، مغرب میں ری پبلک آف کونگو، اور جنوب میں انگولا اور ری پبلک آف زیمبیا واقع ہیں۔اس کے علاوہ جنوب مغرب میں بحر اٹلانٹک کے ساتھ 37 کلومیٹر کی ساحلی پٹی بھی ہے۔سات کروڑ آبادی کے ساتھ یہ دنیا کا سب سے بڑا فریج ملک ہے۔رقبہ کے لحاظ سے افریقہ کا دوسرا جبکہ دنیا کا گیارہواں بڑا ملک ہے۔عوامی جمہوریہ کونگو کو اس کے دارالحکومت کے نام سے کونگو کنشا سا بھی لکھا اور پکارا جاتا ہے۔کونگو میں بولی جانے والی زبانیں لنگالا، کیکونگو، چلو بہ اور سواحیلی بڑی زبانیں ہیں۔فریج سرکاری زبان ہے۔جبکہ دیگر بہت سی لوکل زبانیں بھی بولی جاتی ہیں۔عوامی جمہوریہ کونگو میں جماعت احمدیہ کی ابتدا : کونگو کے ہمسایہ ممالک تنزانیہ، یوگنڈا اور کینیا میں ایک مدت سے مشن قائم تھے اور جماعت کی طرف سے سواحیلی زبان میں قرآن مجید کا ترجمہ اور دیگر لٹریچر شائع ہو کر بکثرت علاقے میں پھیل چکا تھا۔بعض علاقوں میں 50-1945 کے سالوں میں جماعت کا پیغام پہنچ چکا تھا۔تاہم 65-1960