سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 234 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 234

234 اندورا (ANDORRA) جماعت احمد یہ فرانس کی طرف سے یکم جولائی 2000ء کو چار افراد پر مشتمل وفد اس ملک کے تبلیغی دورہ پر روانہ ہوا۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے دو مساجد کے اماموں سے رابطہ ہوا۔اُن میں سے ایک امام پر وفیسر ہیں اور دوسرے ایک مقامی تنظیم کے صدر بھی ہیں۔ان کے ذریعہ تبلیغی پروگرام منعقد ہوئے۔سوال وجواب کی پہلی مجلس پانچ گھنٹے جاری رہی۔اگلے روز دو گھنٹے تک تبلیغی مجلس اور سوال و جواب کا پروگرام ہوا۔اس کے بعد لٹریچر تقسیم کیا گیا۔اسی روز شام کو دونوں امام ہوٹل آئے اور کہا کہ آپ ہماری بیعت لے لیں۔ہم احمدیت میں داخل ہونا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید بیعت فارم بھی لئے اور کہا کہ اب ہم احمدیت کے پیغام کو آگے پہنچائیں گے۔اس طرح اس ملک میں جماعت کا قیام عمل میں آیا۔و مینی ویلا (VENEZUELA) گیانا میں وینزویلا سے آئے ہوئے ایک دوست سیف الدین نامی نے بیعت کی جو دس سال وینزویلا میں مقیم رہ چکے تھے اور وہاں کی زبان پر بھی ان کو پورا عبور حاصل تھا۔2001ء میں یہ صاحب گیانا کے مبلغ الحسن بشیر صاحب کے ساتھ وینزویلا کے سفر پر روانہ ہوئے اور اس سفر کے دوران پچیس افراد کو قبول احمدیت کی توفیق ملی۔اپریل 2003 یعنی دور خلافت رابعہ کے اختتام تک اللہ تعالی کے فضل سے اس ملک کے دار الحکومت کراکس (Caracus) میں جماعت قائم ہو چکی تھی۔بعد میں گیانا سے مبلغین نے اس ملک کے مزید دورے کئے۔