سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 233 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 233

233 2000ء میں JOBAT نامی گاؤں میں یکصد کے قریب افراد کو جماعت احمدیہ میں شامل ہونے کی توفیق ملی۔یوسف ابراہیم صاحب صدر جماعت اور احسان ابوبکر صاحب سیکرٹری تبلیغ مقرر ہوئے۔کوسووو (KOSOVO) سال 2000ء میں جماعت احمد یہ جرمنی کی تبلیغی مساعی کے نتیجہ میں 21 افراد نے بیعت کرنے کی توفیق پائی اور جماعت کا قیام عمل میں آیا۔اب (2019ء) اللہ کے فضل سے یہاں تین جماعتیں قائم ہیں۔مرکزی مسجد اور مشن ہاؤس بھی ہے اور ایک مرکزی مبلغ اور لوکل معلم بھی کام کر رہے ہیں اور جماعت مسلسل بڑھ رہی ہے۔موٹا کو (MONACO) یکم جون 2000ء کو فرانس سے چار داعیان الی اللہ پر مشتمل قافلہ اس ملک کے دورہ پر روانہ ہوا۔مونا کو میں قیام کے دوران مختلف لوگوں سے تبلیغی رابطے کئے اور پیغام حق پہنچایا۔اپنا لٹریچر اور ہوٹل کا ایڈریس تقسیم کیا۔صبح نماز فجر تک وہاں پر آنے والے لوگوں سے گفت وشنید جاری رہی۔نماز فجر کے بعد ان میں سے دو افراد خدا کے فضل سے اسلام احمدیت قبول کر کے سلسلہ عالیہ احمدیہ میں داخل ہوئے۔پھر ان کے گھروں میں تبلیغی نشست منعقد کی گئی اور پانچ افراد پر مشتمل ایک فیملی نے بیعت کرلی اور لیوں مونا کو میں جماعت کا قیام عمل میں آیا۔