سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 189 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 189

189 Nuku'Alofa کبھی واقع ہے۔گومذہبی انتہا پسندی کی وجہ سے یہاں عیسائیت کے علاوہ کسی بھی دوسرے مذہب کو رجسٹرڈ کرنے کی اجازت نہ ہے یہی وجہ ہے کہ ٹونگا میں عوام اور حکومتی لیول پر جماعت احمدیہ کا تعارف ہونے کے باوجود ابھی تک جماعت کی رجسٹریشن نہیں ہوسکی۔ٹونگا کی زبان میں منتخب قرآنی آیات، منتخب احادیث، منتخب تحریرات سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام شائع ہو چکے ہیں۔نیز ٹونگا میں چونکہ لوکل زبان کے علاوہ انگریزی زبان ہی سرکاری دفاتر میں اور عام طور پر استعمال ہوتی ہے اس لئے ان کی ضرورت کے مطابق نجی سے انگریزی لٹریچر انہیں حسب ضرورت مہیا ہو جاتا ہے۔تبلیغ کے لیے وہاں ٹی وی اور ریڈیو اسٹیشن کو بھی گاہے بگاہے زیر استعمال لایا جاتا ہے۔جنوبی کوریا (SOUTH KOREA) یہ ملک جاپان سے اوپر شمال مغرب کی طرف واقع ہے۔اس کے شمال میں North Korea مغربہ میں Yellow Sea اور جنوب مشرق میں Sea of Japan ہیں۔دار الحکومت Seoul ہے۔جنوری 1982ء میں مکرم عطاء المجیب راشد صاحب مبلغ انچارج جاپان نے کوریا کا پہلا دورہ کیا۔اس کے بعد مختلف وقتوں میں مختلف وفود نے 9 مرتبہ کوریا کا دورہ کیا۔انہوں نے وہاں کثرت سے لٹریچر تقسیم کیا اور مختلف لوگوں سے روابط بڑھائے۔فروری 1988ء میں مکرم مقبول احمد شاد صاحب جاپان سے کور یا وقف عارضی پر تشریف لے گئے۔مارچ 1988ء میں ایک مقامی کورین نوجوان Mr۔Kim Ye Tae بیعت کر کے میں داخل ہوئے۔اس طرح یہاں پہلی بار احمدیت کا پودا لگا۔