سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 190 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 190

190 مالدیپ (MALDIVES) 1987ء میں ہندوستان سے مولوی محمد ایوب صاحب مالا باری نے مالدیپ کا دورہ کیا۔اس دورہ کے دوران ان کا تعارف مالدیپ کے ایک نوجوان عبد الودود صاحب سے ہوا۔عبدالودود صاحب نے حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ کی خدمت میں دعا کے لئے خط لکھا۔حضور کی طرف سے تفصیلی جواب ملنے پر اکتوبر 1987ء میں یہ نوجوان بیعت کر کے احمدیت میں داخل ہوئے۔اس طرح اس ملک میں احمدیت کا پودا لگا۔(GABON) یہ براعظم افریقہ کا ایک ملک ہے۔اس کے مشرق اور جنوب میں کانگو برازاویل، شمال میں کیمرون اور مغرب میں Atlantic Occean ہے۔اکتوبر 1987ء میں یہاں ایک دوست M۔Ibrahim Boulondo بیعت کر کے احمدیت میں داخل ہوئے۔پھر ان کے ذریعہ ایک دوسرے دوست M۔Alinou Moukoumbi صاحب نے بیعت کی۔اس طرح اس ملک میں احمدیت کا پودا لگا۔بینن سے مبلغین اس ملک کے مسلسل دورے کرتے رہے۔سولومن آئی لینڈز (SOLOMON ISLANDS) طوالومشن کے ذریعہ یہاں 1988ء میں احمدیت کا نفوذ ہوا۔اپریل 2003ء یعنی دور خلافت رابعہ کے اختتام تک اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس ملک میں دو جماعتیں قائم ہو چکی تھیں۔اور