سلسلہ احمدیہ — Page 83
83 بتایا ہوا ہے۔حضرت خلیفہ ایسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: خلافت کے یہاں یو کے میں ہجرت کے بعد برطانیہ میں بھی ، یورپ میں بھی، امریکہ میں بھی، افریقہ اور دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی جماعت کے پھیلاؤ کے ساتھ مکانیت وسیع ہوتی چلی گئی۔اللہ تعالی میں جگہیں مہیا کرتا چلا گیا۔حضرت خلیفتہ اسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ جب یہاں ہجرت کر کے آئے تھے تو فوری طور پر اللہ تعالیٰ نے غیر معمولی طور پر اپنی وسعت کا ایک نظارہ دیکھایا اور اسلام آباد میں 25 /1 ایکڑ زمین جماعت کو خریدنے کی توفیق ملی اور اس کے بعد مزیداس میں چھ ایکڑ بھی شامل ہوگئی جاں جلس بھی ہوتا رہ اور کچھ پانی بھی جماعت کارکنوں کے لیے، واقعین زندگی کے لیے میسر تھی۔ایک بنگلہ بھی جو خلیفہ اسیح کی رہائش کے لیے تھا۔کچھ دفاتر بھی تھے۔ایک ہی کہ نما جو جگہ تھی اس میں مجد بھی بنائی گئی تھی اور مجھے یاد ہے جب ایک دفعہ یہاں آیا 1985ء میں تو حضرت خلیفہ اسیح الرابع نے مجھے خاص طور پر فرمایا تھا کہ بڑی اچھی جگہ اللہ تعالی نے ہمیں مرکز کے لیے بھی مہیا کردی ہے۔کم و بیش یہی الفاظ تھے مگر معین نہیں۔اور مجھے یقین ہے اور بعض دوسرے شواہد بھی ظاہر کرتے ہیں کہ حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالٰی کا یہاں باقاعدہ مرکز بنانے کا ارادہ تھا۔بہر حال ہر کام کے لیے اللہ تعالیٰ نے ایک وقت مقرر فرمایا ہوا ہے۔اب اللہ تعالی نے توفیق دی کہ اسلام آباد میں نئی تعمیر ہوتی ہے۔کچھ دفاتر بہتر سہولتوں کے ساتھ بنائے گئے ہیں۔باقاعدہ مسجد بنائی گئی ہے۔خلیفہ وقت کی رہائش بنائی گئی ہے اور واقفین زندگی اور کارکنوں کے لیے گھر بھی تعمیر ہوئے ہیں اور اور بھی تعمیر ہوں گے۔۔۔جیسا کہ میں نے کہا ہے کہ خلیفہ وقت کی رہائش گاہ اور دفاتر وغیرہ بھی وہاں بن گئے ہیں۔بڑی مسجد بھی بن گئی ہے۔اس لیے اب میں بھی لندن سے ان شاء اللہ تعالیٰ چند دنوں میں اسلام آباد منتقل ہو جاؤں گا۔وہاں منتقلی کے بعد ہر لحاظ سے وہاں کی رہائش بھی بابرکت ہونے کے لیے دعا کریں۔اللہ تعالیٰ ہمیشہ فضل فرما تا ر ہے۔اللہ تعالی اسلام آباد سے اسلام کی تبلیغ کے کام کو پہلے سے زیادہ وسعت عطا فرمائے اور وسّع مكانك صرف مکانیت کی وسعت کا ذریعہ ہی نہ ہو بلکہ اللہ تعالیٰ کے منصوبوں کی تکمیل میں وسعت کا ذریعہ بھی بنے۔