سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 84 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 84

84۔۔۔دوبارہ میں یہی کہتا ہوں کہ دعا کریں اللہ تعالی اس منصوبے کو اور وہاں منتقل ہونے کو ہر لحاظ سے با برکت فرمائے۔“ بیت النور من سپیٹ (مخطبہ جمعہ فرمودہ 12 /1 اپریل 2019ء) حضرت خلیفہ المسح الرابع رحمہ اللہ نے 13 ستمبر 1985ء کے خطبہ جمعہ میں ن سپیٹ کے مرکز کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے اب ہمیں ہالینڈ میں یہ دوسرا مرکز عطا فرمایا ہے جو یورو پین مراکز کی تحریک کا یہ ایک بچہ ہے۔تحریک تو میں نے دو مرا کز کے لئے کی تھی۔ایک جرمنی میں اور ایک انگلستان میں۔لیکن اللہ تعالی عجیب شان سے اپنے وعدوں کو پورے فرماتا ہے۔ہمیشہ توقع سے بہت بڑھ کر عطا کرتا ہے۔اور جتنی چھلانگ ہماری امنگیں لگا سکتی ہیں اُن سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ کی اجابت دعا رحمت لے کر نازل ہوتی ہے۔اور بہت زیادہ رفعتیں عطا کرتی ہے اُس سے جو ہم تصور باندھتے ہیں۔چنانچہ اس دور ابتلا کا یہ بھی ایک کرشمہ ہے کہ خدا تعالی سے ہم نے دو مرکز مانگے تھے۔خدا تعالیٰ نے دو سے زائد دئیے۔اور اب یہ تیسرا مرکز ہے۔ایک جرمنی میں ہے جس کا افتتاح بعد میں ہو گا لیکن جوں جوں افتتاح ہوتار ہے گائیں بتاتا چلا جاؤں گا آپ کو۔تو بہر حال یہ دوسر ا مر کز ہے جس کا افتتاح ہو رہا ہے اور یہ ہماری امیدوں سے ہمارے منصوبوں سے بالکل الگ ایک نئی چیز عطا ہوتی ہے۔“ خطبہ جمعہ فرمودہ 13 ستمبر 1985ء، خطبات طاہر جلد 4 صفحہ 773) جرمنی ذیل میں جماعت احمد یہ جرمنی کے بعض مشن ہاؤسز اور مراکز نماز کی کسی قدر تفصیل درج کی جاتی ہے۔1982 ء تک جرمنی میں جماعت احمدیہ کے صرف دو مشن کام کر رہے تھے ایک فرانکفورٹ میں اور دوسرا ہمبرگ میں۔1984ء کے حالات نے بے شمار احمدیوں کو نقل مکانی کر کے جرمنی کے مختلف شہروں میں آباد ہونے پر مجبور کر دیا تھا۔جرمنی میں احمدیوں کی بڑی تعداد آجانے کی وجہ سے مزید مشنز