سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 82 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 82

82 طرف سے عطا ہونے لگی۔اس دور ابتلا میں بھی انگلستان میں اسلام آباد کی وسیع سرزمین عطا فرمائی گئی۔۔۔کہ وہاں خدا کے فضل سے جلسہ سالانہ انگلستان منعقد کرنے کی توفیق عطا ہوئی۔۔۔" 66 اسلام آباد (فلفورڈ) کے حوالہ سے 15 اپریل 2019 ء کا دن ایک غیر معمولی اور تاریخی اہمیت کا حامل دن ہے۔یہ وہ دن ہے جب حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مسجد فضل لندن سے نقل مکانی فرما کر اسلام آباد کو خلیفہ وقت کی رہائش گاہ کے طور پر اختیار فرمایا اور اس کے ساتھ ہی اسلام آباد کو جماعت احمدیہ عالمگیر کے نئے مرکز کی حیثیت سے نئی عظمت اور شان حاصل ہوئی۔حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ 12 را پریل 2019ء میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے الہام وَشِعُ مَكَانَكَ ( یعنی اپنی مکانیت کو وسیع کرو) کے حوالہ سے جماعتی تاریخ کے اس نہایت اہم سنگ میل کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: اللہ تعالی جب اپنے انبیاء کو الہاما کوئی حکم دیتا ہے کہ یہ کرو تو اس کا یہ مطلب ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کے لیے اپنی تائیدات اور نصرت بھی فرمائے گا اور وسائل کے سامان بھی پیدا فرمائے گا اور پھر اس طرح یہ تکمیل کو پہنچے گا اور یہی ہمارا تجربہ ہے۔جماعت کی تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ کس شان سے اللہ تعالی نے اس الہام کو پورا کیا اور ابھی بھی پورا فرما تا چلا جارہا ہے۔ہم جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ادنی غلام ہیں ہمیں بھی اس الہام کے متعلق مختلف وقتوں میں پورا ہونے کے نظارے دکھاتا چلا جارہا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ہر الہام اور اللہ تعالی کا آپ کو کسی بھی معاملے میں حکم دینا یا پیشنگوئی کے رنگ میں بتانا اصل میں تو آپ کے ذریعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دین یعنی اسلام کی اشاعت اور ترقی کے ہونے کی خوش خبری ہے اور پھر آپ کے بعد سلسلۂ خلافت کے ذریعے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغام کو دنیا میں پھیلانے کی خوش خبری ہے۔پس ہر قدم جو ہمارا آگے بڑھتا ہے یا جوترقی ہم دیکھتے ہیں وہ اصل میں اللہ تعالیٰ کے اس منصوبے کا حصہ ہے جو اللہ تعالی نے اسلام کو دنیا میں پھیلانے کے لیے