سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 833 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 833

833 جرمنی میں پہلے امیر جماعت عبداللہ Wagishauser صاحب مقرر ہوئے مجلس انصار الله جرمنی کا پہلا سالانہ اجتماع کولون میں منعقد ہوا *1985 یکم جنوری : ناروے کے ایک ریڈیوسٹیشن سے جماعت احمدیہ کا پروگرام ہفتہ میں دو دن ایک گھنٹہ کے لئے اردو، انگریزی اور سکنڈے نیوین زبانوں میں نشر ہوا 24 جنوری: دایہ ضلع ہزارہ (پاکستان) کے ایک احمدی کو اعتکاف کے جرم میں ایک سال قید کی سزا سنائی گئی 8 فروری: روزنامہ الفضل ربوہ کی بندش کی وجہ سے لندن سے ہفت روزہ ”النصر“ کا اجراء ہوا 9 تا 10 فروری: مجلس خدام الاحمدیہ اڑیسہ کا دو روزہ سالانہ اجتماع منعقد ہوا۔اس کے لئے حضور نے از راہ شفقت اپنا پیغام بھیجوایا فروری: روانڈا اور برونڈی میں عبد الوہاب صاحب کے ذریعہ احمدیت کا پودا لگا مارچ روز نامہ الفضل“ کی بندش کے دوران اطلاعات پہنچانے کے لئے مارچ 1985ء سے اکتوبر 1988 ء تک جماعتی رسائل ماہنامہ خالد، انصار الله، مصباح اور تحریک جدید کے ضمیمہ جات کی اشاعت ہوتی 3 مارچ: حضور نے ہندوستان میں تبلیغ کے منصوبہ کو پورا کرنے کے لئے اشاعت فنڈ کا قیام فرمایا 15 مارچ: مكرم انعام الرحمان صاحب کی سکھر میں شہادت 19 مارچ : مانسہرہ کے ایک احمدی کو السلام علیکم کہنے کے جرم میں چھ ماہ قید اور ایک ہزار روپیہ جرمانہ کی سزا ہوئی 26 مارچ: بانسرہ میں آل بنگال مجلس انصار اللہ کا پہلا سالانہ اجتماع منعقد ہوا 27 مارچ: بانسرہ میں آل بنگال مجلس خدام الاحمدیہ کا پہلا سالانہ اجتماع منعقد ہوا 5 تا 7 اپریل اسلام آباد (ملفورڈ یوکے) میں جماعت احمد یہ یو کے کا بیسواں جلسہ سالانہ منعقد