سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 834 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 834

834 ہوا۔48 ممالک سے احمدیوں نے شرکت کی۔اسلام آباد میں یہ پہلا جلسہ تھا جوحضور" کی موجودگی کی وجہ سے مرکزی جلسہ قرار پایا۔گل حاضری 7 ہزار تھی۔جماعتی ترقیات کے حوالہ سے حضور نے فرمایا کہ امسال 28 مساجد تعمیر ہوئیں۔اختتامی خطاب میں حضور نے قرطاس ابیض کے جواب کے تسلسل میں عرفان ختم نبوت“ کے موضوع پر خطاب فرمایا 7 اپریل: امیر ضلع نواب شاہ چوہدری عبدالرزاق صاحب کو بھر یا روڈ نواب شاہ میں شہید کر دیا گیا 23 اپریل: حضرت صوفی غلام محمد صاحب ناظر اعلی ثانی کی وفات 7 مئی: سکھر میں احمد یہ مسجد پر بم پھینکا گیا۔سات احمدیوں کو گرفتار کیا گیا۔قریشی ناصر احمد صاحب اور ان کے بھائی رفیع احمد صاحب کو سزائے موت سنائی گئی 10 مئی: حضور نے گلاسگو ( سکاٹ لینڈ ) میں نئے مشن کا افتتاح فرمایا 18 مئی: مجلس خدام الاحمدیہ برطانیہ کا 26 میل کا پیدل سفر کا پہلا مقابلہ۔حضور نے اختتامی خطاب فرمایا 24 مئی : جماعت احمدیہ کے خلاف عالمی سازشوں کے پیش نظر دعاؤں کی تحریک 31 مئی: کراچی میں سمندری طوفان کا شدید خطرہ پیدا ہوا تاہم یہ خطرہ ٹل گیا۔اس روز Friday the 10th تھا۔( یہ دراصل حضور نے ایک کشفی نظارہ دیکھا تھا۔اس نشان یعنی Friday the 10th کا متعدد بار ظہور ہوا۔جب مشرقی اور مغربی جرمنی کو دیوار برلن گرا کر ملا دیا گیا تو وہ دن بھی Friday the 10th تھا۔Friday the 10th کے نشانات کے ظہور کا سلسلہ آج تک جاری و ساری ہے ) مئی: اوسلو (ناروے) میں احمدیہ مسجد کو بم سے اڑانے کی کوشش کی گئی 7 جون : دنیا بھر میں احمدیوں کو پاکستان کی سلامتی کے لئے جہاد اور دعاؤں کی تحریک 9 جون: آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر عقیل بن عبد القادر صاحب کی حیدر آباد (پاکستان) میں شہادت 16 جون : خصوصی فوجی عدالت نے ساہیوال کیس میں محمد الیاس منیر صاحب ( مربی سلسلہ ) اور رانا نعیم الدین صاحب کو سزائے موت اور باقی چار اسیران کو سات سال قید کی سزا سنائی جون: طوالو میں افتخار احمد ایاز صاحب کے ذریعہ پہلی بیعت حاصل ہوئی جس کے ذریعہ وہاں