سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 758 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 758

758 چھوڑ جائیں ایک عام دستور بن چکا ہے۔لیکن یہ طریق ایک مذہبی راہنما کے لیے اتنی آسان بات نہیں جسے دوسروں کو خوش کرنے کی شدید خواہش کے ساتھ ساتھ بہر حال سچی بات کہنا ہوتی ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔تہذیب اگرچہ دین کا ہی حصہ ہے اور کوئی مذہب کے بغیر سچا ہونے کا دعویٰ نہیں کر سکتا لیکن ایک حد کے بعد تہذیب اور سچائی میں سے کسی ایک کو چنا پڑتا ہے اور کوئی سچا اور ٹھوس مشورہ جھوٹی خوش آمدوں پر مبنی نہیں ہو سکتا۔سب سے پہلے آپ کو بہر حال درست بات کہنا ہو گی۔اگر اپنے بارے میں آپ میرے خیالات جاننا چاہیں تو وہ یہ ہیں کہ میں نے آپ کو بہت خوش مزاج لوگ پایا۔لیکن آپ کو بہت بڑی مشکلات درپیش ہیں ،ایسی مشکلات جن کا آپ سامنا نہیں کر پار ہے۔ہر چیز جو نظر آتی ہے اچھی نہیں اور ابھی بہت سی چیزیں ایسی ہیں جو آنکھ سے اوجھل ہیں۔لیکن اس بات کو مختصر کرتے ہوئے میں کچھ تجاویز دینا چاہتا ہوں۔گزشتہ دورہ کے مشاہدہ کی طرح اس بار بھی میں نے گوئٹے مالن لوگوں کو بہت اچھا، فراخ دل اور بیچ سے پیار کرنے والا پایا۔لیکن وہ ابھی تک اپنا شخص نہیں پا سکے۔صدیوں کی کوشش کے باوجود ان میں ابھی تک ایک قوم جیسی بھیجتی پیدا نہیں ہوسکی۔یہاں پر مختلف قسم کے گروہ اب تک اس کوشش میں لگے ہوئے ہیں کہ ان کا شخص ہی غالب آئے۔آپ ایک شخصی قوم کی بجائے کئی مختلف شخصیتوں، نسلوں، مذہبوں اور امیر و غریب کی تفریق میں بٹی ہوئی ایک قوم ہیں۔آپ کو اتنی زیادہ مشکلات درپیش ہیں کہ ممکن ہے کہ یہ آپ کو اس سے بھی زیادہ ظلم کی طرف لے جائیں جو آپ میں سے بہت سے کمزوروں پر ہو چکے ہیں۔یہی بات میں اپنے پیارے دوست سابق وزیر داخلہ Mr۔Carlos Morales سے بیان کر رہا تھا اور میں امید کرتا ہوں کہ وہ اس بات پر مجھ سے متفق ہوں گے۔پس اس کا کیا جواب ہے؟ ہم اس انتشار میں سچائی کیسے پاسکتے ہیں؟ میں یہ بھی جانتا ہوں کہ ایک سطحی نصیحت آپ کے کام نہ آئے گی، نہ ہی لوگوں کے دل و دماغ بدلنے میں کامیاب