سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 759 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 759

759 ہوگی۔میں ایک نہایت کمزور انسان ہوں جسے سنجیدگی سے توجہ نہیں دی جائے گی۔ایک مختصر نشست پوری قوم کی تاریخ کا رُخ موڑنے کے لیے کافی نہیں ہو سکتی۔لیکن میں آپ کو تہ دل سے ایک چھوٹا سا مشورہ دینا چاہتا ہوں۔یہ پیغام اگر آپ آگے پھیلاتے چلے جائیں تو حالات بدل سکتے ہیں۔میرا پیغام یہ ہے جو میں کامل یقین اور اپنے وسیع تر تجربہ کی بنا پر کہتا ہوں کہ آپ کو صرف خدا کا پیار ہی بچا سکتا ہے۔صرف یہی ایک قوت ہے جو آپ کو ایک بنانے کی طاقت رکھتی ہے اور معاشرہ کا ایک شخص واپس لاسکتی ہے۔اگر آپ خدا سے سچا پیار کریں تو آہستہ آہستہ، دن بدن زیادہ خدا والے بنتے چلے جائیں گے اور ایسے انسان کے لیے ممکن ہی نہیں کہ وہ مخلوق خدا پر ظلم کرے۔ناممکن ہے کہ وہ ان برتریوں کی بنا پر فخر کریں اور تکبر سے کام لیں جو انہیں بد قسمت غریب معاشرہ کے لوگوں پر حاصل ہے۔خدا کا پیار عاجزی پیدا کرتا ہے۔خدا کا پیار نفسانی لذتوں کے حصول کی خواہش کو کم کرتا ہے۔خدا کی محبت نفسانی ہیجانوں کو قناعت میں تبدیل کر دیتی ہے اور یہ متبادل قدریں ہیں۔مادہ پرست دنیا میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ دراصل قدروں کا تبادلہ ہے۔ہمارے آباء واجداد گوغریب تھے مگر ان کے پاس امن و قناعت تھا جس کے بدلہ میں آج کی نوجوان نسل نے گھٹیا اور وقتی هیجان، Pop Music اور ان سب چیزوں کو اپنایا ہے، جو آپ کو وقتی طور پر لذت دینے کے بعد احساس محرومی اور بے چینی کی حالت میں چھوڑ جاتے ہیں۔آپ گھٹیا ہیجانوں کا پیچھا کرتے ہوئے کبھی بھی دائمی خوشیاں حاصل نہیں کر سکتے۔میں اس بات کو مزید آگے لے جاسکتا ہوں۔مثلا کلاسیکل موسیقی میں ہمیشہ آپ کو گہرے پیغام ملیں گے۔کلاسیکل موسیقی میں ایسا سر پایا جاتا ہے جولوگوں کے دلوں کے اندرونی سرور سے مل کر ایک گہری مطابقت پیدا کرتا ہے۔مگر اب ایسا نہیں۔Pop Music کا پیغام بے چینی اور بدامنی کا پیغام ہے اور اس کا مقصد انسان کی بدترین حالتوں اور حیوانات کے جذبوں کو ابھارنا ہے جو قناعت پیدا نہیں کرتے۔اگر آپ Pop Music سے پیار کرنے والی نسل کو قریب سے دیکھیں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ وہ کس قدر بے چین اور ہیجانی کیفیت میں مبتلا ہیں۔وہ نہیں جانتے کہ کدھر جا رہے ہیں۔نہ ہی انہیں یہ معلوم ہے