سلسلہ احمدیہ — Page 683
683 با ہم ایک دوسرے سے ملاقات کے سامان مہیا ہونے کے نتیجہ میں پہلے سے زیادہ گہرا ہوتا چلا جاتا ہے اور پھیلتا چلا جاتا ہے۔" اسی طرح فرمایا: مخطبہ جمعہ فرمودہ 8 جولائی 1994ء۔خطبات ظاہر جلد 13 صفحہ 494) جلسے کا نظام عالمی بھائی چارے کو تقویت دینے اور اخلاقی لحاظ سے ایک عالمی معیار پیدا کرنے اور قائم رکھنے کے لئے بہت ہی ضروری ہے اور اگر ان پاک روایات کو آپ ہمیشہ جاری رکھیں تو اس کے علاوہ آپ کو نظم وضبط کے بھی نئے سلیقے ملتے ہیں اور ہر قسم کے کاموں میں انتظامات کا ایک ایسا تجربہ نصیب ہوتا ہے جو روز مرہ کی زندگی میں آپ کے ہر طرح سے کام آسکتا ہے۔اور جماعت کے کردار کی تخلیق میں بہت مدد کرتا ہے۔جماعت کا ایک کردار ہے جس کا نہ کسی ملک سے تعلق ہے، نہ کسی قوم سے تعلق ہے، نہ کسی خاندان سے تعلق ہے۔جماعت بحیثیت جماعت احمد یہ ایک اسلامی کردار کی حامل ہے اور یہی کردار در حقیقت آپ کا شخص بن رہا ہے اور ہنتا چلا جائے گا۔یہی کردار ہے جس کے شخص کو نمایاں کرنے کے نتیجے میں ایک عالمی برادری وجود میں آئے گی اور اس کے بغیر یہ مکن نہیں ہے۔پس اس کردار کی تعمیر میں اور اس کے تشخص کو نمایاں کرنے میں جماعت احمد یہ عالمگیر کے سالانہ جلسے ایک بہت ہی اہم کردار ادا کرتے ہیں اور جس طرح مجلس شوری ایک خاص دائرے میں خلافت کی نمائندہ اور دست و بازو بن جاتی ہے اسی طرح جلے بھی اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ خلافت کے قیام اور استحکام اور اس کے فوائد کو عام طور پر جاری کرنے میں بہت ہی محمد ثابت ہوتے ہیں۔“ ( خطبہ جمعہ فرمودہ 8 جولائی 1994 ء خطبات طاہر جلد 13 صفحہ 495) اللہ تعالی نے ایم ٹی اے کے ذریعہ دشمن احمدیت کی سازش کے اس پہلو سے بھی اسے ذلیل و نا مرا درکھا اور نہ صرف ایک جلسہ بلکہ آئے دن دنیا کے مختلف ممالک میں ہونے والے جلسوں کی ایم ٹی اے کے ذریعہ سے ایسی بہار آئی کہ ہر جلسے میں دنیا بھر کے احمدیوں کے لئے ممکن ہو گیا کہ وہ ان جلسوں کی رونق اور ان کی برکات سے فیضیاب ہو سکیں۔بالخصوص وہ جلسہ ہائے سالانہ جن میں حضرت خلیفتہ اسے بنفس نفیس شمولیت فرماتے ہیں ان کی رونق اور برکات تو کئی چند ہو جاتی ہیں۔نہ صرف یہ بلکہ کئی ممالک اور جماعتیں جب