سلسلہ احمدیہ — Page 546
546 کام نہیں۔اور یہ جو کم سے کم معیار ہے اس میں بچے ایک ایک پونڈ دے کر شامل ہو سکتے ہیں اور بڑے اپنے شوق سے اس سے زیادہ دے سکتے ہیں۔۔۔میں امید کرتا ہوں کہ ایک پونڈ والے تو انشاء اللہ تعالی بکثرت باہر کی جماعتوں میں پیدا ہو جائیں گے۔اور ایسے خاندان بھی ہو سکتے ہیں جو اپنے ہر بچے کو اس تحریک میں شامل کر لیں اور جن ملکوں میں پوٹھ کرنسی رائج نہیں ہے وہ اپنے حالات دیکھ کر تخمینہ لگا کر پونڈ کے لگ بھگ کوئی رقم مقرر کر سکتے ہیں۔اب مثلاً امریکہ ہے وہ اگر دو ڈالر مقرر کرلے تو ایک پونڈ سے تو کچھ زیادہ ہی ہے لیکن وہاں کی معیشت اور اقتصادیات کے تقاضے ایسے ہیں کہ دو ڈالر بھی ان کے لئے کوئی حیثیت نہیں رکھتے۔اسی طرح۔۔۔اپنے اپنے ملک کے حالات کے مطابق ایک تخمینہ لگائیں اور اس کے مطابق وہ فیصلہ کر لیں۔اس میں کوشش یہ ہونی چاہئے کہ تعداد زیادہ ہو۔کثرت کے ساتھ احمدی بچے، عورتیں ، بوڑھے اس میں شامل ہوں۔۔" $6 خطبات طاہر جلد 4 صفحہ 1020 تا 1022 ) جماعت کے مخلصین نے پوری دنیا سے اس پر والہانہ لبیک کہا اور جلد ہی بہت بڑی تعداد اس میں شامل ہو گئی۔دسمبر 2002ء تک خدا تعالیٰ کے فضل سے ایک سو گیارہ ممالک سے اس تحریک میں شامل ہونے والوں کی تعداد تین لاکھ اسی ہزار تک پہنچ چکی تھی۔اور 31 دسمبر 2002ء تک وقف جدید کی کل وصولی پندرہ لاکھ دوہزار پاؤنڈ تھی۔جدید پرنٹنگ پریس کے قیام کے لئے تحریک خطبہ جمعہ فرمودہ 3 جنوری 2003ء) 12 جولائی 1985ء کو اشاعت لٹریچر کی اہمیت کے پیش نظر جدید کمپیوٹر پریس کے لئے ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈ کی تحریک فرمائی۔سیدنا بلال فتد 14 مارچ 1986 ء کو راہ مولیٰ میں تکلیف اٹھانے والوں اور شہداء کے اہل وعیال اور پسماندگان کا خیال رکھنے کے لئے ایک مستقل فنڈ قائم کرنے کی تحریک فرمائی اور فرمایا: