سلسلہ احمدیہ — Page 547
547 یہ ہر گز صدقہ کی تحریک نہیں۔بلکہ جو شخص اس میں حصہ لے گا وہ اس بات کو اعزاز سمجھے گا کہ مجھے جتنی خدمت کرنی چاہئے تھی اتنی نہیں کی۔۔۔29 جون 1986ء کو آپ نے فرمایا کہ سیدنا بلال فنڈ سے ہی قرآن کریم کی منتخب آیات کے دنیا کی ایک سوز بانوں میں تراجم شائع کر کے راہ مولیٰ میں تکلیف اٹھانے والوں کی طرف سے بطور تحفہ دنیا کو پیش کیے جائیں گے۔چنانچہ ایسا ہی ہوا۔توسیع مکان بھارت فنڈ توسیع مکان بھارت فنڈ کے نام سے 28 مارچ 1986ء کو آپ نے ایک تحریک فرمائی۔آپ نے قادیان کے مقدس مقامات کو محفوظ کرنے، اور دہلی، کانپور جیسی جگہوں پر اعلیٰ مراکز کی تعمیر اور بہشتی مقبرہ قادیان کی حفاظت و تزئین وغیرہ ضرورتوں کے لئے یہ مالی تحریک فرمائی اور فرمایا کہ اس کی بیرون ہندوستان عام تحریک نہ کی جائے اور جن لوگوں نے قربانی کرنی ہے وہ تین صورتوں کو ملحوظ رکھ کر قربانی پیش کریں۔(i) ہندوستان کی جماعتیں پیش کریں۔(ii) ہندوستان کی جماعتوں سے تعلق والے جو باہر چلے گئے ہیں حصہ لیں۔( ii ) اگر کوئی انفرادی طور پر یہ حق جتائے کہ قادیان کا تعلق ساری دنیا سے ہے، ہمیں بھی تعلق ہے، اپنے دل کے جذبہ سے ہم مجبور ہو کر یہ حق مانگتے ہیں کہ ہمیں اس میں شامل کیا جائے۔اشاعت قرآن فنڈ مختلف زبانوں میں تراجم قرآن کریم کی اشاعت کے لئے جلسہ سالانہ یو کے 1986 ء کے موقع پر آپ نے تحریک فرمائی۔چنانچہ فوری طور پر بعض جماعتوں نے ایک زبان کے کل خرچ کا، بعض نے نصف خرچ ادا کرنے کا وعدہ کیا۔اسی طرح بہت سے افراد جماعت نے اپنی طرف سے اور بعض نے اپنے خاندان کی طرف سے ایک زبان کا خرچ پیش کیا۔حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ 15 جنوری 1988ء میں اس کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: