سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 545 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 545

545 ان کے لئے نئے کھانے شروع ہو جائیں اور نئے سرے سے نئی فہرستیں تیار ہوں۔“ تمام دنیا کی جماعتوں نے اس آواز پر لٹیک کہا اور نہ صرف یہ کہ دفتر چہارم میں نمایاں قربانی پیش کی بلکہ دوسرے دفاتر اول، دوم، سوم میں بھی پہلے سے کہیں بڑھ کر حصہ لیا۔وقف جدید کی تحریک کو عالی بنانا ย حضور نے خطبہ جمعہ فرمودہ 27 دسمبر 1985ء میں پاکستان و ہندوستان میں وقف جدید کے تحت ہونے والے کاموں اور ان کی بڑھتی ہوئی ضرورتوں اور جماعت میں پیدا ہونے والی مزید وسعت کے پیش نظر اور اس بنا پر کہ ہندوستان کی جماعتیں چونکہ ابھی غریب ہیں۔۔۔وہاں وقف جدید کی ضرورتیں ان کے چندے کی صلاحیت کے مقابل پر بہت زیادہ ہیں اسی طرح افریقہ کی جماعتیں چونکہ بیشتر غریب ہیں۔نہ وہ پوری طرح چندوں میں خود کفیل ہیں نہ وقف جدید کی طرز کا نظام وہاں جاری کرنے کے لئے یا وقف جدید کی نہج پر ان کی تعلیم و تربیت کے لئے جماعت کے پاس وہاں کوئی ایسے ذرائع مہیا ہیں کہ ملکی طور پر ان ضرورتوں کو پورا کر سکیں۔27 دسمبر 1985ء کو وقف جدید کی تحریک کو پوری دنیا کے لئے وسیع کردیا اور فرمایا: ”میں اس سال وقف جدید کی مالی تحریک کو پاکستان اور ہندوستان میں محدود رکھنے کی بچائے ساری دنیا پر وسیع کرنے کا اعلان کرتا ہوں“۔آپ نے فرمایا:۔۔۔ساری دنیا میں جو احمدیت خدا کے فضل سے قائم ہوتی ہے اس میں سب سے بڑا کردار، سب سے نمایاں کردار پہلے ہندوستان کے احمدیوں نے ادا کیا۔تو باقی دنیا میں پھیلے ہوئے احمدیوں کو بھی طبعا یہ طلب ہونی چاہئے کہ ہم کیوں ان علاقوں کی خدمت سے محروم رہ جائیں جنہوں نے ایک زمانہ میں عظیم الشان قربانیاں کر کے ساری دنیا میں اسلام کا بول بالا کیا ہے۔اس قدرتی جذبے کا بھی تقاضا ہی ہے کہ ان تحریکوں کو ساری دنیا پر پھیلا دیا جائے۔“ اس کے لئے کم سے کام مالی معیار کا ذکر کرتے ہوئے آپ نے فرمایا: در انگلستان کے لئے میں سمجھتا ہوں کہ ایک پونڈ فی آدمی سال بھر میں دینا کوئی مشکل