سلسلہ احمدیہ — Page 284
284 ہونا ہے جہاں ابھی تک احمدیت داخل نہیں ہوئی، ایسے طبقات میں داخل ہوتا ہے جہاں ابھی تک احمدیت داخل نہیں ہوئی۔۔۔بہت سے خلا ہیں، کئی قسم کے لوگ ہیں، کئی قسم کی بولیاں بولنے والے، کئی قسم کے طبقات فکر سے تعلق رکھنے والے، اتنے بڑے بڑے خلا ہیں جن تک ہم ابھی اس لئے نہیں پہنچ سکتے ہیں کہ ہمارے پاس لٹریچر نہیں ہے۔تو نہ صرف یہ کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب اور موجود لٹریچر کو زیادہ شائع کرنا ہے بلکہ نئی زبانوں میں لٹریچر پیدا کرنا ہے۔مخطبه جمعه فرمودہ 18 مئی 1984ء۔خطبات ظاہر جلد 3 صفحہ 262 263) چنانچہ آپ نے اس طرف فوری توجہ فرمائی۔انگلستان میں تصنیف اور اشاعت کے شعبے قائم فرمائے۔پہلے سے موجود کتب ولٹریچر کی ری پرنٹنگ، ان کے تراجم اور مختلف زبانوں میں مختلف موضوعات پر نئے لٹریچر کی تیاری و طباعت کے کام کو نہایت ٹھوس بنیادوں پر منظم کیا گیا۔حضور رحمہ اللہ کی پاکستان سے ہجرت کے بعد ایک سال کے اندر اندر حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی تحریرات پر مشتمل روحانی خزائن کی 23 جلدیں، اسی طرح آپ کے اشتہارات کے مجموعہ پر مشتمل تین جلدیں، اور ملفوظات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی دس جلدیں اور قرآن مجید کی تفسیر پر مشتمل حضرت خلیفہ امسح الثانی کی تفسیر کبیر کی دس جلدیں ملا کر گل 146 کتب کا سیٹ انگلستان سے شائع کیا گیا۔اسی طرح عربی، اردو، انگریزی اور دیگر کئی زبانوں میں تعلیمی تبلیغی اور تربیتی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے چھوٹی بڑی مختلف کتب کثرت سے شائع کی گئیں۔لٹریچر کی طباعت کی بڑھتی ہوئی ضرورت کے پیش نظر اسلام آباد ( فلفورڈ ) میں رقیم پریس کے نام سے اپنا پریس لگایا گیا۔اسی طرح افریقہ کے مختلف ممالک میں اس کی شاخیں قائم کی گئیں۔چنانچہ خلافت رابعہ کے عہد میں افریقہ کے حسب ذیل چھ ممالک میں جماعت کے اپنے پریس قائم ہو چکے تھے جن سے لکھو کھا کی تعداد میں جماعتی لٹریچر شائع ہوا: 1 - تنزانیہ، 2۔سیرالیون، 3 گھانا ، 4۔نائیجیریا،5 - گیمبیا، 6۔آئیوری کوسٹ